ناسک :پرائیویٹ بس خوفناک حادثہ کا شکار ،8 سے 10 مسافر ہلاک، بس جل کر راکھ


ناسک :پرائیویٹ بس خوفناک حادثہ کا شکار ،8 سے 10 مسافر  ہلاک، بس جل کر راکھ 



ناسک : 8 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک کے نندور ناکہ کے قریب ایک پرائیویٹ بس کا حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے کے بعد پرائیویٹ بس میں آگ لگ گئی اور بتایا جا رہا ہے کہ اس میں سوار 8 سے 10 مسافروں کی موت ہو گئی۔ 32 سے 35 افراد شدید زخمی ہیں۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور اہلکار موقع پر پہنچے تب تک ان مسافروں کی موت ہو چکی تھی۔ یہ بس ایوت محل سے ممبئی جا رہی تھی۔


 موصولہ اطلاع کے مطابق، چنتامنی ٹراولس کی پرائیویٹ بس ہے ۔جو ایوت محل سے ممبئی جا رہی تھی، ناسک کے نندور ناکہ کے قریب مرچی ہوٹل کے پاس حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ صبح 5 سے 5:30 کے درمیان پیش آیا ۔بتایا جاتا ہے کہ کنٹینر کے ساتھ اس بس کا حادثہ اتنا شدید تھا کہ حادثے کے فوراً بعد بس میں آگ لگ گئی۔ بس میں سوار مسافر سوئے ہوئے تھے جس کی وجہ سے مسافر باہر نہ نکل سکے اور 8 سے 10 افراد کی موت ہو گئی۔ واقعے کے بعد پولیس افسران اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ جس کے بعد زخمیوں کو باہر نکالا گیا ہے ۔ 34 زخمیوں کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
 دریں اثنا، حادثے کے بعد ریاست کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور بتایا ہے کہ زخمیوں کا علاج حکومت کی طرف سے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے