شہید عبدالحمید روڈ پر تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع ، 50 سے زائد تجاؤزات صاف ، راستوں پر اتی کرمن نہ کریں ، ورنہ.. : میونسپل کمشنر
مالیگاؤں : 31 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بھال چندر گوساوی کے حکم کے مطابق، وارڈ کمیٹی آفس نمبر 2 کے دائرہ اختیار میں نیو بس اسٹینڈ سے اقبال ڈابی اور کریم ناکہ (کسمبا روڈ) تک سڑک کے دونوں جانب آباد تجاوزات مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے ہٹا دیا ہے ۔ مذکورہ کارروائی ایڈیشنل کمشنر گنیش گری اور ڈپٹی کمشنر ستیش دیگھے کی رہنمائی میں اسسٹنٹ کمشنر سنیل کھڑکے کے کنٹرول میں تجاوزات کے سپرنٹنڈنٹ شام کامبلے اور عائشہ نگر پولس اسٹیشن کے پولس انسپکٹر وکاس دیور پو نائک شام پوار،بھرت پاٹل اور دیگر پولیس اہلکاروں کے تعاون سے کیا گیا۔
اس موقع پر انچارج وارڈ آفیسر فیاض احمد، بٹ مقادمے سنجے جگتاپ، مکیش ماگرے، کنال کھیرنار، رفیق شاہ، شیواجی راٹھوڑ، موہنیش پردیشی اور دیگر ملازمین نے کسمبا روڈ پر موجود 40 تا 50 تجاوزات کو صاف کیا ۔ کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر بھال چندر گوساوی نے تجاوزات کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ تجاوزات کرنے والے خود ہی اپنے تجاوزات کو ہٹا دیں۔ اگر وہ میونسپل کارپوریشن حدود میں سڑک پر دوبارہ تجاوزات کرتے ہیں تو میونسپل انتظامیہ کو سخت کارروائی کرنا پڑے گی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com