شٹ ڈاؤن : 24 گھنٹوں کیلئے پانی سپلائی نہیں ہوگا ، گرنا ڈیم پائپ لائن لیکج ، عوام نوٹ کریں
شہریان پانی کا استعمال احتیاط سے کریں اور میونسپل کارپوریشن کیساتھ تعاون کریں
مالیگاؤں : 27 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گرنا ڈیم کے راستے میں امبردے دہیوڑ نامی دیہات کے پاس گرنا ڈیم کی پائپ لائن میں لیکیج پیدا ہوگیا ہے۔جس سے پانی کی فراہمی شدید متاثر ہوئی ہیں لہذا اسے فوری طور پر درست کرنا اور پانی فراہمی کو دوبارہ بحال کرنا ضروری ہے. چونکہ یہ کام ابتدائی طور پر شروع کرنا ضروری ہے۔اس لئے 24 گھنٹوں کیلئے شہر میں پانی سپلائی نظام متاثر رہیگا ۔
اس پائپ لائن کی درستی کیلئے سنیچر کو پورے شہر میں پانی کی فراہمی 24 گھنٹوں تک ٹھپے رہے گی۔ اس کے بعد باقاعدہ روزانہ پانی ایک دن ناغہ سے ترتیب وار سپلائی کیا جاتا رہے گا۔ گرنا ڈیم سے پانی کی فراہمی کرنے والی پائپ لائن کی درستی کے سبب پانی سپلائی نہیں ہوسکے گا۔ اس لئے 29 اکتوبر بروز سنیچر کو آنے والا پانی 30 اکتوبر کو سپلائی کیا جائے گا اور 30 کو سپلائی کیا جانے والا پانی 31 اکتوبر کو دیا جائے گا ۔
لہٰذا شہریان پانی کے ان اوقات کو نوٹ کرلیں اور پانی احتیاط سے خرچ کریں کیونکہ سنیچر کو پانی سپلائی نہیں ہوگا ۔اسطرح کی تفصیلات ایک پریس نوٹ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر بھالچندر گوساوی نے جاری کی ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہتکنیکی دشواریوں کو دور کیا جارہا ہے۔ شہریان پانی کی فراہمی اور سنیچر کے شٹ ڈاؤن پر تعاون کا مظاہرہ کریں اور پانی کا استعمال احتیاط سے کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com