اینٹی کرپشن بیورو اور سی بی آئی کی کارروائی ، ایک لاکھ روپے رشوت طلب کرنے پر محکمہ ٹیلی مواصلات کے ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈویژنل انجینئر گرفتار
پونہ : 21 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) سی بی آئی اور اے سی بی نے ڈی او ٹی معرفت کی گئی کارروائی کی رپورٹ نہ بھیجنے اور ڈی او ٹی کے ذریعہ جانچ میں خامی پائے جانے و کارروائی کو روکنے کے لئے 3 لاکھ روپے رشوت قبول کرنے کے بعد محکمہ ٹیلی مواصلات کے دو اعلی عہدیداروں کو پونہ سے گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں اسسٹنٹ ڈویژنل انجینئر محکمہ ٹیلی مواصلات (ٹیکنالوجی )نریش بڈاوتھ (آئی ٹی ، اسسٹنٹ ڈویژنل انجینئر ٹیلی مواصلات (ٹکنالوجی) ایڈوائزری آفس ، ایم ایچ ایل ایس اے ، پونہ، محکمہ ٹیلی مواصلات، وزارت مواصلات ، پونہ) شامل ہیں ۔
شکایت کنندہ نے سنٹرل انویسٹی گیشن بیورو اور اینٹی کرپشن بیورو سے شکایت کی تھی۔ گرفتار دونوں ملزمان کو سی بی آئی کے خصوصی جج ، شیواجی نگر پونہ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں انہیں جمعرات 22 ستمبر تک سی بی آئی کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ محکمہ ٹیلی مواصلات کے اسسٹنٹ انجینئر نریش بڈاوتھ نے معائنہ کے سوالات کی رپورٹ اور تفتیش کے دوران پائے جانے والے رپورٹ کو نہ بھیجنے پر شکایت کنندہ کے خلاف ڈی او ٹی کارروائی کو روکنے کے لئے تین لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔ سمجھوتہ میں دو لاکھ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ شکایت کنندہ نے سی بی آئی سے شکایت کی۔ سی بی آئی نے دو لاکھ میں سے ایک لاکھ روپے رشوت لینے پر دو افراد کو گرفتار کیا۔
سی بی آئی نے بدھ 21 ستمبر کو ایک جال بچھایا اور نریش بڈاوتھ نے شکایت کنندہ سے ایک لاکھ روپے کی رشوت قبول کی اور محکمہ ٹیلی مواصلات کے ڈائریکٹر جیا کمار تھورات کو رقم تقسیم کرنے کے لئے طلب کیا۔ رقم لینے کے بعد سی بی آئی کی ٹیم نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔ سی بی آئی نے دونوں ملزمان کے گھر اور دفتر کی تلاشی لی۔ اس معاملے میں کچھ دستاویزات ضبط کی گئیں۔ سی بی آئی نے بتایا کہ نریش بڈاوتھ کے گھر سے ایک اندازے کے مطابق 5.67 لاکھ روپے ضبط کئے گئے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com