این آئی اے، ای ڈی اور اے ٹی ایس کی پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ملک بھر کے دفاتر پر چھاپہ ماری
مالیگاؤں، پونہ ،بھیونڈی ،ممبئی،اورنگ آباد سمیت ملک کی دس ریاستوں سے 100 سے زائد افراد ٹیرر فنڈنگ الزام میں گرفتار
ممبئی : 22 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ملک بھر کے دفاتر میں آج این آئی اے اور ای ڈی نے کے چھاپہ مار کارروائی شروع کی ہے ۔ملک بھر کی 10 ریاستوں میں یہ چھاپہ ماری جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ملک بھر سے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں میڈیا ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق پونہ کے کوثر گارڈن سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں قیوم شیخ اور پی ایف آئی مہاراشٹر کے سکریٹری رازی احمد خان کے نام ہیں۔ یہ گرفتاری ناسک میں درج مقدمہ تحت کی گئی ہے۔ان دونوں پر ملک دشمن سرگرمیاں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پی ایف آئی کے قومی صدر او ایم اے سلام اور دہلی کے صدر پرویز احمد کو بھی گرفتار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے کچھ گرفتار شدگان کو این آئی اے کے دہلی دفتر بھی لایا جاسکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں، این آئی اے کے دفتر کی حفاظت میں اضافہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق این آئی اے نے کیرالہ، آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک، تمل ناڈو سمیت متعدد ریاستوں میں پی ایف آئی اور اس سے وابستہ متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان پر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
تفتیشی ایجنسی نے کیرالہ سے سب سے زیادہ 22 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ مہاراشٹرا اور کرناٹک سے 20-20، آندھرا پردیش سے 5، آسام سے 9، دہلی اور پڈوچیری سے 3-3، مدھیہ پردیش سے 4، تمل ناڈو سے 10، یوپی سے 8 اور راجستھان سے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پی ایف آئی سے وابستہ لوگوں کو دہلی کے شاہین باغ اور غازی پور سے گرفتار کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ لکھنؤ میں اندرا نگر سے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ آسام پولیس نے بھی ریاست سے پی ایف آئی سے وابستہ 9 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ تمل ناڈو کے مدورائی سمیت متعدد اضلاع میں بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔ ای ڈی، این آئی اے اور ریاستوں کی پولیس کے ذریعے چلائے جا رہے اس مشترکہ آپریشن کی نگرانی وزارت داخلہ کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا، پی ایف آئی سے وابستہ لوگوں پر کارروائی کے بعد، ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی کے کارکنوں کی جانب بنگلورو اور منگلورو میں احتجاج کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
اسی طرح مالیگاؤں سے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس کا نام سیف الرحمان بتایا گیا ہے۔اے ٹی ایس کی ٹیم کارروائی میں مصروف ہے تادم تحریر اے ٹی ایس اور مقامی پولس نے ابھی تک کوئی میڈیا بیان ریکارڈ نہیں کیا ۔ مہاراشٹر ، پون ، نوی ممبئی اور بھیونڈی، اورنگ آباد میں بھی چھاپے جاری ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اے ٹی ایس نے مالیگاؤں سے ایک کو گرفتار کیا۔ چھاپے کو بالآخر خفیہ رکھا گیا ہے ۔ لہذا ابھی تک سرکاری معلومات سامنے نہیں آئیں۔ مہاراشٹر میں پی ایف آئی کا مرکزی دفتر پونہ کے کونڈھوا میں ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کچھ جگہوں پر تربیتی مراکز چلائے جارہے ہیں۔مہاراشٹر سے اب تک 20 افراد کو گرفتار کیاگیا ہے ۔
یہ کارروائی دہشت گردی سرگرمیوں ، دہشت گردی کو مالی اعانت ، دہشت گردوں کے لئے تربیتی کیمپ لگانے ، اور نوجوانوں کی بھرتی کے تحت کی جارہی ہے۔100 سے زیادہ افراد کو گرفتار کرنے کے علاوہ ، این آئی اے نے ڈیجیٹل گیجٹ ، دستاویزات ، کچھ اسلحہ اور نقد رقم بھی ضبط کرلی ہے۔ موصول اطلاع کے مطابق ، نوی ممبئی کے ڈاروے گاؤں میں بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔ پچھلے 6 گھنٹوں میں ، ممبئی میں کارروائی کی اطلاع ملی ہے۔ پاپولر فرنٹ آفس ، نوی ممبئی میں واقع دفتر پر چھاپہ مارا گیا ہے اور نیرول سیکٹر 23 میں ڈاروے کے دفتر میں کارروائی کی گئی ہے۔
ملک بھر کی صورتحال؟
این آئی اے نے منگلورو میں پی ایف آئی اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے دفاتر پر چھاپہ مارا۔یہاں بھی دو افراد کو تحویل میں لیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران پی ایف آئی تنظیم کے ورکروں نے کارروائی خلاف احتجاج کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com