دسویں اور بارہویں بورڈ امتحانات کے ممکنہ نظام الاوقات ظاہر ، طلباء کو تیاری کیلئے قبل از وقت ٹائم ٹیبل کا اعلان : انورادھا اوک



دسویں اور بارہویں بورڈ امتحانات کے ممکنہ نظام الاوقات ظاہر ، طلباء کو تیاری کیلئے قبل از وقت ٹائم ٹیبل کا اعلان : انورادھا اوک 


12ویں بورڈ کے امتحانات 21 فروری سے اور دسویں بورڈ امتحانات 2 مارچ سے شروع ہونگے  



پونہ : 19 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن نے فروری-مارچ 2023 میں منعقد ہونے والے 10ویں-12ویں کے امتحانات (HSC – SSC امتحان 2023) کے ممکنہ شیڈول کا اعلان کیا ہے۔  اس کے مطابق 12ویں کے امتحانات 21 فروری سے شروع ہوں گے جبکہ 10ویں کے امتحان 2 مارچ سے شروع ہوں گے۔  مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن نے آج بروز پیر 19 ستمبر کو ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے اس بارے میں جانکاری دی۔

 
 10ویں اور 12ویں اسکول سرٹیفکیٹ تحریری امتحان (HSC – SSC امتحان 2023) فروری-مارچ 2023 میں مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کے نو ڈویژنل بورڈز یعنی پونہ ، ناگپور، اورنگ آباد، ممبئی، کولہاپور، امراوتی، ناسک لاتور اور کوکن کے ذریعے منعقد کیا جائے گا ۔ اسٹیٹ بورڈ کی سکریٹری انورادھا اوک نے ممکنہ تحریری امتحان کے متعلق بتایا۔ 


 

 اسکولوں اور جونیئر کالجوں میں زیر تعلیم طلباء کو نصاب کی منصوبہ بندی کرنے کے قابل بنانے کے لیے،  نیز طلبہ کے ذہنوں پر پڑنے والے تناؤ کو کم کرنے کے لیے ممکنہ شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔

 بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر ٹائم ٹیبل جاری کر دیا گیا ہے۔امتحان سے قبل اسکولوں اور جونیئر کالجوں میں دیا جانے والا پرنٹ شدہ ٹائم ٹیبل حتمی ہے اور طلباء کو اس ٹائم ٹیبل سے رجوع کرنا چاہئے۔ سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے نظام الاوقات کو اہم نہ سمجھا جائے۔


 پریکٹیکل امتحان، زبانی امتحان اور دیگر امتحانات کا شیڈول  اسکولوں اور کالجوں کو مطلع کیا جائے گا۔ اس کی وضاحت بھی بورڈ کی سکریٹری انورادھا اوک نے کی۔

 12ویں بورڈ امتحانات کا دورانیہ – 21 فروری تا 20 مارچ 2023 کے درمیان ہونگے ۔

 10ویں بورڈ کے امتحانات کا دورانیہ – 2 مارچ سے 25 مارچ 2023 تک منعقد کئے جائیں گے ۔

مکمل تفصیلات اس لنک پر دیکھی جا سکتی ہیں ۔

 https://mahahsc.in/notification/TIMETABLEHSMAR23CIR.pdf

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے