تعلقہ پولس کی کارروائی ، مالیگاؤں کیلئے لائی جارہی تلواریں ضبط ، چار نوجوان گرفتار
کسمبا : 7 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ضلع دھولیہ پولس انتظامیہ کے تعلقہ پولس افسران کو خفیہ اطلاع ملی کہ تلواروں کا ایک بڑا ذخیرہ مالیگاؤں کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔ اس خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دھولیہ تعلقہ پولیس نے جال بچھا کر کارروائی کی۔ پولیس نے اس کارروائی میں چار مشتبہ افراد کو تلواروں سمیت حراست میں لے لیا ہے۔
تہوار کے پس منظر میں پولیس فورس نے دھولیہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کچھ رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ تاہم دھولیہ تعلقہ پولیس نے ایک ایسے گروہ کو گرفتار کیا ہے جو تہوار کے دوران جانی نقصان پہنچانے کے ارادے سے تلواروں کی اسمگلنگ کر رہا تھا۔ دھولیہ تعلقہ پولیس نے چار افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے 6000 روپے کی چار تیز دھار تلواریں ضبط کی گئی ہیں۔
دھولیہ تعلقہ پولس اسٹیشن کے پولس انسپکٹر دتاترے شندے کو اطلاع ملی کہ چار افراد غیر قانونی طور پر تلواریں لے کر دو پہیہ گاڑی پر کسمبا سے مالیگاؤں جارہے ہیں۔ اس کے مطابق شندے نے ٹیم کو کارروائی کا حکم دیا۔ اسی مناسبت سے دھولیہ تعلقہ پولس اسٹیشن کے اہلکاروں اور عملے نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کی جانب سے کی گئی اس کارروائی میں ملزم وشال نانا بھیل، وکاس پرکاش مالچے اور سنیل ناگو بھیل (عمر 36 سال سبھاش نگر) شامل ہیں۔ چوتھا ملزم سنیل بھیل کارروائی کے دوران موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔ پولیس نے فوراً تلاشی لی اور اسے پکڑ لیا۔
اس معاملے میں دھولیہ تعلقہ پولیس اسٹیشن میں 1995 کی دفعہ 4/25 کے تحت مہاراشٹر پولیس ایکٹ سی 135 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کیا اس معاملے میں مذکورہ ملزمان کی کوئی بڑی سازش تھی؟ دھولیہ تعلقہ پولس تحقیقات کر رہی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com