مالیگاؤں : قلعہ پولس اسٹیشن کے پولس نائک تین ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار ، ناسک یونٹ کی کارروائی ، رشوت کیخلاف عوام سے بیدار رہنے لی اپیل
مالیگاؤں : 7 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک ضلع میں گزرے ہفتہ بھر سے رشوت ستانی محکمہ کی کارروائی تیز نظر آرہی ہیں اسکے باوجود بھی رشوت لینے والے ہوش میں نہیں آرہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بیدار عوام محکمہ انسداد رشوت ستانی محکمہ سے رابطہ کر سرکاری کام کاج کیلئے روپے طلب کرنے والے بدعنوان آفیسر کو قانونی سبق سکھا رہے ہیں ۔ایسا ہی ایک واقعہ آج مالیگاؤں شہر میں پیش آیا جس سے پولس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ناسک یونٹ کو مالیگاؤں کے ساکن 22 سالہ شکایت کنندہ شخص نے شکایت کی تھی جس کی بنیاد پر 42 سالہ ملزم تانا جی موہن کاپسے، پیشہ سے پولیس نائک، کلاس 3 قلعہ پولیس اسٹیشن مالیگاؤں، رہائشی بورسے نگر مالیگاؤں کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
اینٹی کرپشن بیورو ناسک کی جانب سے موصول پریس نوٹ کے مطابق ملزم نے 3000 روپے کا مطالبہ 7ستمبر کو شکایت کنندہ سے کیا تھا ۔اور آج 7 ستمبر کو یہ رشوت طلب کرلی اور رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔پریس ریلیز کے مطابق ملزم تانا جی نے شکایت کنندہ کے خلاف سنگین جرم کا اندراج نہ کرنے اور مزید کارروائی میں مدد کرنے کے لیے شکایت کنندہ سے 3000 روپے کا مطالبہ کیا۔ سات ستمبر کو شکایت کنندہ نے محکمہ انسداد بدعنوانی کو شکایت کی جسکی بنیاد پر گواہ کے سامنے رشوت کے مطالبے کی تصدیق کی گئی۔ ملزم نے سرکاری ملازم ہونے کے باوجود شکایت کنندہ سے 3000 روپے رشوت طلب کی اور اسے قبول کر لیا۔
رشوت لینے کے الزام میں اس کے خلاف مالیگاؤں سٹی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس کارروائی میں ٹریپ آفیسر مسز گایتری جادھو، پولیس انسپکٹر، ایل اے پی آر۔ کے علاوہ ٹریپ اسکواڈ میں پولس حولدار پرفل مالی، پروین مہاجن، پرانے انگل، سندیپ بٹیسے، پرشورام جادھو شریک تھی ۔اس معاملے کی رہنمائی سنیل کداسانے پولیس سپرنٹنڈنٹ، محکمہ اینٹی کرپشن، ناسک، نارائن نیاہلدےایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ناسک۔ستیش بھامرے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ریڈر، ایل پی وی ناسک نے انجام دیا ۔
اس موقع پر عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی سرکاری افسر/ملازم یا پرائیویٹ شخص ان کی طرف سے کوئی بھی سرکاری کام کرنے کے لیے رشوت کا مطالبہ کرتا ہے تو فوراً ان سے رابطہ کریں۔ ٹول فری نمبر 1064۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com