بیٹی بچاؤ کا نعرہ دینے والوں کی حکومت میں بیٹی محفوظ نہیں: اعجاز بیگ صدر کانگریس پارٹی
مالیگاؤں(پریس ریلیز ) گجرات فساد میں حیوانیت اور بربریت کا جو ننگا ناچ کیا گیا تھا اس سے ہر کوئی واقف ہے۔ لیکن افسوس کہ اس فساد کے مجرمین کو گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے رہا کردیا گیا۔
گجرات فساد میں بلقیس بانو کے گھر والوں کی عصمت دری کی گئی اور پھر آٹھ لوگوں کو قتل کردیا گیا۔ کورٹ کی جانب سے معاملے کے گیارہ مجرمین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ لیکن افسوس یوم آزادی کے موقع پر مودی حکومت کی نگرانی میں ان تمام مجرمین کو رہا کردیا گیا۔ جس سے انصاف کا سر خم ہوگیا ہے۔ بیٹی بچاؤ کا نعرہ دینے والوں کی حکومت میں بیٹی محفوظ نہیں۔ بلقیس بانو کے زخم پھر تازہ ہوگئے۔ اس طرح کا اظہار خیال کانگریس پارٹی کے صدر اعجاز بیگ نے کیا۔
5 ستمبر 2022 کو دوپہر چار بجے قدوائی روڈ کانگریس پارٹی آفس سے کلکٹر آفس تک پیدل مارچ کی شکل میں خاموش احتجاج درج کرایا گیا۔ کلکٹر کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے کانگریس صدر اعجاز بیگ نے شہریان اور کانگریس پارٹی کی جانب سے یہ مطالبہ کیا کہ ان گیارہ مجرمین کو سزا دی جائے اور دوبارہ جیل میں ڈالا جائے۔
اس موقع پر مالیگاؤں شہر کانگریس کمیٹی خاتون صدر انیتا منوج واستی نے بھی کہا کہ ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ مجرمین کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں کانگریس کے اراکین، چاہنے والوں کے علاوہ کانگریس پارٹی کے نائب صدر جمیل کرانتی، نائب صدر ڈاکٹر منظور حسن ایوبی، نائب صدر احتشام شیخ بیکری والے، ترجمان زین العابدین پٹھان، ترجمان عمران راشد، سیکرٹری اختر ریڈی میڈ، عبدالغفار، طیب خان جوائنٹ سیکرٹری، عبدالحفیظ، شیخ مختار، اشفاق احمد، نہال فائبر ، ہاشم انصاری، مزمل احمد، فرید احمد، خالد سرحدی، اور علی حسن و دیگر اراکین اول تا آخر احتجاج میں موجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com