کسمبا روڈ کی تعمیر میں کارپوریشن تیزی لائے ورنہ ، کمشنر سے شیخ رشید کی قیادت میں اہلیان محلہ کی ملاقات و انتباہ



 کسمبا روڈ کی تعمیر میں کارپوریشن تیزی لائے ورنہ ، کمشنر سے شیخ رشید کی قیادت میں اہلیان محلہ کی ملاقات و انتباہ 



مالیگاؤں : 5 ستمبر (پریس ریلیز) آج 5 ستمبر بروز پیر کو کسمبا روڈ علاقے کی عوام نے کسمبا روڈ کی تعمیر کو لیکر سابق میئر شیخ رشید سے ملاقات کی ۔شیخ رشید اپنے تمام افراد کیساتھ کارپوریشن پہنچے اور آفیسران کو طلب کیا ۔جن میں کیلاش بچھاؤ سٹی انجینئر، مارواڑ ، تری بھون اور ٹھیکیدار وغیرہ موجود تھے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کسمبا روڈ کا کام بہت ہی زیادہ دھیمی رفتار سے ہورہا ہے جبکہ یہ کام ایک جانب مکمل ہوچکا ہے یہاں کی عوام کو بے حد تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے پانی کی پائپ لائن کا مسئلہ ختم ہونے کے باوجود بھی وہاں پر کھودی گئی زمین میں سے نکلی مٹی اٹھائی نہیں جاتی بارش ہوجانے کی صورت میں وہی مٹی کیچڑ میں تبدیل ہوجاتی ہے اور اسے اٹھانے میں دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی کے ساتھ شیخ رشید صاحب نے کہا کہ آگے کی پائپ لائن کا کام تیزی سے مکمل کیا جائے اور کام مکمل ہونے کے بعد مٹی اٹھالی جائے تو کام میں تیزی پیدا ہوگی بارش ہونے کی صورت میں تکلیف نہیں ہوگی، اگر کیچڑ مٹی ہونے پر موروم ڈال کر کام شروع کردیا گیا تو مستقل میں روڈ خراب ہونے کا خدشہ ہے اسلئے اچھی کوالٹی کا کام کیا جائے اور عوام کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے مٹی اٹھائی جائے اور کام میں تیزی لاکر جلد از جلد کام مکمل کیا جائے۔


 علاقے کی عوام بالخصوص کاروبار کرنے والے اس روڈ سے متصل بیوپار کرنے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اگر جلد از جلد سارے معاملے درست نہیں کئے گئے تو آنے والے دنوں میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے بینر تلے ہمیں کوئی ٹھوس قدم اٹھانا پڑے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے