پاپولر فرنٹ آف انڈیا ملک کی جمہوریت کی بقاء و سالمیت اور آئین ہند کے تحفظ کیلئے جدوجہد کرنے والی بے داغ تنظیم
مالیگاؤں سے گرفتار مولانا سیف الرحمان کی والدہ اور اہلیہ کی پریس کانفرنس، حکومت سے رہائی کا مطالبہ
انصاف کیلئے جدوجہد کرنے والی دینی، ملی، سیاسی اور سماجی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک
مالیگاؤں : 25 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد محروس مولانا سیف الرحمن کی والدہ اور انکی اہلیہ نے انکے مکان کے باہر کیا ۔ضلعی صدر مولانا سیف الرحمان سعید الرحمن کے اہل خانہ نے ان کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے رہائی کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر پی ایف آئی کے رکن عمار احمد نے بتایا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا ملک کی جمہوریت و سالمیت کی بقاء اور آئین ہند کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرنے والی بے داغ تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی آواز کو دبا کر تاناشاہی کی سیاست کرنے کی سمت اٹھایا گیا ایک قدم ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے کریک ڈاؤن آپریشن کے بعد مظلوموں کی آواز بننے کا دعوی کرنے والی دینی، ملی، سیاسی اور سماجی تنظیموں کی خاموشی تاناشاہوں کے ارادوں کی توثیق کرتی ہے۔ اور پی ایف آئی کو اس طرح پچھاڑا نہیں جاسکتا۔ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور ملک کے آئین اور عدلیہ پر ہر ہندوستانی کو بھروسہ ہے انصاف کی بالادستی کے لیے ہم قانونی لڑائی جاری رکھیں گے۔
وہیں سیف کی والدہ نے بتایا کہ سیف الرحمان محنت مزدوری کرکے اہل خانہ کی کفالت کو پورا کیا کرتے تھے۔اور بقیہ وقت اپنے دینی فریضہ کو انجام دیتے تھے۔ ان پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہے اور وہ بے قصور و بے گناہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیف الرحمان نے نہ تو کبھی قانون کے خلاف کوئی کام کیا ہے اور نہ تو کسی طرح کی کوئی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہیں۔ اس لئے حکومت اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے انہیں جلد از جلد باعزت رہا کریں۔ کیونکہ ان کی گرفتاری کے بعد سے گھر افراد ذہنی پریشانیوں میں مبتلاء ہوگئے ہیں۔ اس درمیان سیف الرحمان کی اہلیہ نے کہا کہ یوں اچانک بغیر کسی معقول وجہ کہ سرکاری ایجنسیوں نے انہیں رات کے اندھیرے میں گرفتار کیا یہ کہا کا قانون ہے؟ ہمیں ملک کے آئین اور عدلیہ پر پورا یقین ہے اس لئے ہم حکومت سے انصاف کا تقاضا کرتے ہے کہ سیف الرحمان کی فورا رہائی کے اقدامات کئے جائیں۔
واضح رہے کہ این آئی اے نے ملک بھر سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے 100 سے زائد عہدیداران کو گرفتار کیا۔ دہشت گردی کے لیے فنڈنگ اور ملک کیخلاف نوجوانوں کو بھڑکانے جیسے سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ وہیں مالیگاؤں سے پی ایف آئی کے ضلعی صدر مولانا سیف الرحمان سعید الرحمن قاسمی کو اے ٹی ایس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ جبکہ ممبئی اے ٹی ایس نے ممبئی کالا چوکی پولیس اسٹیشن میں مولانا سیف الرحمان و دیگر گرفتار شدگان کیخلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 121A، 153B، 120B اور 109 کے علاوہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی دفعہ، UAPA کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ اہم بات یہ ہے کہ مولانا سیف الرحمان سمیت دیگر گرفتار شدگان کو 3 اکتوبر تک این آئی اے کی تحویل میں رکھنے کے احکامات ناسک ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے جج نے جاری کیے ہیں۔اس پریس کانفرنس میں عتیق کمال نے انسانی تقاضہ کے تحت اپنی حمایت پیش کر موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com