سماجی برائیوں کیخلاف اُٹھ کھڑے ہوجائیں ،اصلاحی کمیٹیوں سے برائیوں کے خاتمے کا آغاز کیا جائے ،جو کوئی بھی سماجی برائیوں کیخلاف عملی طور پر میدان میں آئے گا جمعیۃ علما انکے ساتھ کھڑی ہیں


سماجی برائیوں کیخلاف اُٹھ کھڑے ہوجائیں ،اصلاحی کمیٹیوں سے برائیوں کے خاتمے کا آغاز کیا جائے ،جو کوئی بھی سماجی برائیوں کیخلاف عملی طور پر میدان میں آئے گا جمعیۃ علما انکے ساتھ کھڑی ہیں



جھگڑا اور جنگ مسائل کا حل نہیں، بات چیت سے مسائل کو حل کرنے کیلئے آگے آئیں، 'اصلاح معاشرہ' جمعیتہ علماء کا برسوں پرانا شیوہ، مسجد وار اصلاحی کمیٹیوں کے جائزہ اجلاس سے صدر جمعیۃ علماء مفتی اسماعیل کا خطاب 


زنا، نشہ، قتل، خودکشی،ساس بہو، میاں بیوی کے تنازعات، طلاق، سمیت سماجی برائیوں کی روک تھام کیلئے جمعیۃ علماء کاؤنسلنگ سینٹر کا قیام ، اصلاح معاشرہ پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ 




مالیگاؤں : 25 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) نیک نیتی سے بندوں کی حاجت روائی کرنا افضل امر ہے ، بندوں کے مسائل حل کرنے والوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ خیر کا معاملہ فرماتا ہے اور بے حساب نیکیوں میں اضافہ کرتا ہے ۔سماج میں پھیل رہی برائیوں کی روک تھام کرنا اور برائی کے خاتمہ کیلئے آگے آنا، مسلمانوں کے مسائل حل کرنا، سماج میں اصلاح کرنا، زمین جائیداد کے مسائل، سسرال کے معاملات، بیٹا بہو کے مسائل اور گھریلو مسائل کا بہتر ڈھنگ سے حل کرنا قابل قدر عمل ہیں اور اللہ کے یہاں مقبول عمل ہیں بشرطیکہ کہ خلوص اور اللہ کی رضا کیلئے کیا جائے ۔اس لئے ہمیں ضروری ہوجاتا ہے کہ ہم ان مسائل کو خوش اسلوبی سے شریعت کی روشنی میں حل کریں اور پنچ حضرات کے درمیان ت دو خاندانوں کے بیچ مصالحت کرائیں ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار شریعت کی روشنی میں آج بعد نماز عشاء غربید مسجد میں منعقدہ جمعیۃ علماء مدنی روڈ کے زیراہتمام اصلاحی کمیٹیوں کے ذمہ داران کے اجلاس سے صدر جمعیۃ علماء مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کیا ۔ موصوف نے دوران خطاب کہا کہ آج شہر میں سماجی برائیوں میں اضافہ ہورہا ہے ، زنا عام ہورہا ہے ۔نشہ آور اشیاء کا استعمال بڑھ رہا ہے جس کے سبب گھریلو مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔ازدواجی زندگی متاثر ہوکر طلاق تک کی نوبت سامنے آرہی ہیں ۔مفتی اسماعیل نے کہا کہ روک ٹوک کے معاملات کو لوگ نظر انداز کررہے ہیں، بزرگ افراد اپنے محلوں کے بچوں، نوجوانوں اور خواتین پر نظر رکھیں اگر کوئی غلط کام کرتا نظر آتا ہے تو اسے روکے، سمجھائیں اور بہتر ڈھنگ سے سماجی برائیوں کا خاتمہ کرنے کیلئے آگے آئیں ۔

مفتی اسماعیل نے اصلاحی کمیٹیوں کے ذمہ داران سے کہا کہ سماجی برائیوں کیخلاف آپ اُٹھ کھڑے ہوجائیں، عملی طور پر اصلاحی کمیٹیوں سے روک ٹوک کا آغاز کیا جائے گا، گھریلو مسائل کو بہتر ڈھنگ سے حل کرنے کی کوشش کریں ۔انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی سماجی برائیوں کیخلاف عملی طور پر میدان میں آئے گا جمعیۃ علما انکے ساتھ کھڑی ہیں ۔مفتی اسماعیل نے کہا کہ اصلاح معاشرہ جمعیتہ علماء کا برسوں پرانا شیوہ رہا ہے جو آج بھی جاری ہیں ۔جھگڑا اور جنگ مسائل کا حل نہیں، بات چیت سے مسائل کو حل کرنے کیلئے آگے آئیں۔مسجد وار اصلاحی کمیٹیوں کے ارکان مسائل کو بلا خوف ختم کرنے کی کوشش کریں ۔اتحاد کے ساتھ قانونی و شرعی طور پر سماجی برائیوں کیخلاف جدوجہد کریں کسی سے نہ ڈرے اور مسائل حل کرنے کی کوشش کریں پھر بھی اگر آپ سے مسائل حل نہ ہو تو مرکزی اصلاحی کمیٹی کے سپرد کریں ہم انہیں حل کرنے کی کوشش کرینگے ۔

موصوف نے کہا کہ سال گذشتہ اصلاحی کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ سال بھر سے ہماری کوشش جاری رہی تھیں کہ سماجی برائیوں کی روک تھام کی جاسکے اور آج اسی سلسلے میں اصلاحی کمیٹیوں کی کارکردگی لینے کیلئے جمعیۃ علماء مالیگاؤں مدنی روڈ کی جانب سے ایک جائزہ اجلاس کا انعقاد غربید مسجد میں کیا گیا ۔

ہم نے مسائل کے اسباب پر روشنی ڈالی تو ہمیں صاف نظر آیا کہ نشہ، گٹکا، بیڑی، تمباکو، کتا گولی، جوا، سٹہ، شراب اور دیگر نشہ آور اشیاء مسائل کے اسباب میں شامل ہیں اسی طرح صبر اور برداشت کی قوت نہ ہونے سے، میاں بیوی کے تنازعات میں بات چیت بند کردینے سے مسائل بڑھ رہے ہیں، سالوں سے عورتیں گھروں میں بیٹھی ہوئی ہیں اور پھر بعد میں کورٹ کچہری کا چکر کاٹ کررہی ہیں جو کہ ہم مسلمانوں کیلئے افسوس و فکر کی بات ہیں ۔ان ہی سب سماجی برائیوں کے اسباب کو جاننے کے بعد اسکے خاتمے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔اور اسکے لئے مسجد وار اصلاحی کمیٹیوں کی شروعات کی گئی۔

مختلف مسائل کے حل کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی جو کورٹ میں درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کر میاں بیوی کے تنازعات کو ختم کرنے کی کوشش کریگی ۔مسجد وار اصلاحی کمیٹیوں کے ذریعے نشہ کیخلاف بیانات کے سلسلے کا آغاز کیا جائے گا ۔مفتی اسماعیل نے کہا کہ نشہ کوئی بھی ہو چاہے پھر وہ تمباکو، گٹکا ہی کیوں نہ ہو وہ سب کا استعمال ممنوع اور حرام ہے۔


جمعیۃ علماء کاؤنسلنگ سینٹر کا قیامِ 

آئندہ کے عزائم میں جمعیۃ علماء مدنی روڈ نے فیصلہ لیا ہے کہ کاؤنسلنگ سینٹر کے ذریعے ہفتہ بھر دفتر جمعیتہ علماء پر سنیچر سے جمعرات تک بعد نماز عشاء ایک گھنٹہ کیلئے اور جمعہ کے روز بعد نماز مغرب تا عشاء عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔اسی طرح کورٹ اور مہیلا منڈل کا چکر کاٹنے والی خواتین کے مسائل اصلاحی کمیٹیوں میں لاکر حل کرنے کی کوشش کرنا ۔آئندہ ماہ اکتوبر سے جمعیۃ علماء کے چھ حلقوں میں ترتیب وار اصلاحی کمیٹیوں کے ذریعے پروگرام کا انعقاد کرنا ۔شہر کی ہر مساجد میں جمعہ کے علاوہ بھی جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام جلسہ اصلاح معاشرہ کا انعقاد کرنا ۔جمعیۃ علماء کی جانب سے پیش آمدہ مسائل کو تحریر میں لانا ۔

 جمعیۃ علماء کاؤنسلنگ سینٹر کے ذمہ داران جو ہفتہ بھر اپنی خدمات پیش کریں گے ان میں سنیچر کے روز مفتی عبدالماک قاسمی، الحاج انیس احمد فہمی، اتوار کو ایڈوکیٹ نیاز احمد لودھی، عبدالماک سیٹھ بکرا (قانونی معاونت)، پیر کو مفتی امتیاز فلاحی، خالد سکندر، مولانا مسعود کمپاؤنڈ (پولس اسٹیشن کے مسائل میں معاونت)، منگل کو مولانا امتیاز اقبال اور حافظ مختار جمالی(رفاہی و فلاحی خدمات) ،بدھ کو مفتی عامر عثمانی، عبدالجلیل جلیلی، جمعرات کو مولانا ظہیر ملی اور مفتی عطاؤالرحمن کے علاوہ جمعہ کو بعد نماز مغرب حافظ عمران اسجد ندوی، مفتی حفظ الرحمن اور عمران انجینئر (مساجد کے رجسٹریشن) کی خدمات پیش کریں گے ۔


اس اجلاس میں عبدالماک سیٹھ بکرا ،حاجی محمد مکی سیٹھ، مولانا انیس الرحمن قاسمی، مولانا امتیاز اقبال، عمران اسجد ندوی، مولانا ظہیر ملی، مفتی امتیاز فلاحی ، قاری جلیل احمد جلیلی، ایڈوکیٹ نیاز احمد لودھی، قاری مختار فروغ، مولانا مختار ملی رحمانی ،مولانا شفیق فلاحی ، حافظ مختار ،عبدالخالق فارقلیط، اسماعیل پہلوان، یوسف سیٹھ نیشنل، فقیر محمد پکارے والے، عبدالرحمن پیارے، حافظ مبین سمیت درجنوں علماء کرام و پنچ کمیٹی کے ارکان، ائمہ مساجد، اصلاحی کمیٹیوں کے ممبران، ورکنگ کمیٹی کے ذمہ داران سمیت سرکردہ سماجی شخصیات شریک تھیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے