مہاراشٹر گرام پنچایت چناؤ کے ابتدائی نتائج ظاہر ، بی جے پی اول مقام پر ، این سی پی دوسرے اور شیو سینا چوتھے نمبر پر، حتمی نتائج کا انتظار
ممبئی : 19 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میں اقتدار کی تبدلی کے بعد پہلی بار منعقد ہونے والے گرام پنچایت انتخابات کے نتائج کا آج اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس نتیجے پر پورا سیاسی حلقہ نظر لگائے ہوئے تھا۔ کیونکہ مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے خاتمے کے بعد ریاست میں نئی شندے ۔ فڑنویس حکومت کے تحت یہ پہلا الیکشن ہوا ۔ ریاست کی کل 608 گرام پنچایتوں میں سے 51 گرام پنچایتوں کا الیکشن بلا مقابلہ ہوا ہے۔ اس لیے بقیہ 547 گرام پنچایتوں کے انتخابات کے لیے اتوار کو ووٹنگ ہوئی اور نتائج کا اعلان آج کیا گیا ۔
آج اعلان کردہ گرام پنچایت انتخابات کے نتائج میں بی جے پی نے ریاست بھر میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ اب تک کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ بی جے پی ریاست میں نمبر ایک پارٹی بن گئی ہے۔ جبکہ راشٹروادی کانگریس پارٹی دوسرے نمبر پر کامیابی کا جھنڈا گاڑنے والی پارٹی بن گئی ہے ۔اس ضمن میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر اشیش شیلار نے کہا کہ بی جے پی کو یہ کامیابی صرف مہاراشٹر کے لوگوں اور مراٹھی لوگوں کی وجہ سے ملی ہے اور ہم اس جیت کو عاجزی کے ساتھ قبول کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ عوام کی دوگنی تیزی سے خدمت کریں گے۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ایک بار پھر بالاصاحب ٹھاکرے کی شیوسینا کو ختم کرنے کا پلیٹ فارم ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گرام پنچایت انتخابات میں نیشنلسٹ پارٹی ریاست میں نمبر دو کی پارٹی بن گئی ہے اور شیوسینا چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔ اعداد و شمار سے صاف ہے کہ این سی پی شیوسینا کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
آشیش شیلر نے ٹھاکرے سے کہا کہ ہم ایسی امید کرتے ہیں کہ کم از کم امید کرتے ہیں کہ ادھو ٹھاکرے کی آنکھیں کھل جائیں گی۔ بی جے پی کے پاس پہلے بھی مراٹھی ووٹ تھے اور آج بھی ہیں۔جب شیو سینا نے یہ دعویٰ کرنا شروع کیا کہ گنیش اتسو کا مطلب ہے دہی ہانڈی اور ہم بی جے پی کی ہانڈی پھوڑیں گے ۔بی جے پی نے اب انہیں سچائی کا آئینہ دکھایا ہے۔ بی جے پی کبھی بھی تہواروں میں سیاست نہیں لاتی۔اس طرح کا اظہار بھیج شیلار نے کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com