این سی پی سربراہ شرد پوار کو دھمکی آمیز فون ، پولیس حرکت میں


این سی پی سربراہ شرد پوار کو دھمکی آمیز فون ، پولیس حرکت میں



 
 این سی پی کے صدر شرد پوار کو دھمکی آمیز فون آیا ہے۔جس میں شرد پوار کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ صبح کرڈو واڑی نہ آئیں۔



 ممبئی : 19 ستمبر :(بیباک نیوز اپڈیٹ) این سی پی کے صدر شرد پوار کو دھمکی آمیز فون موصول ہوا ہے۔ اس فون کال میں شرد پوار کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ صبح کرڈو واڑی نہ آئیں ۔ لیکن اس کال کے بعد بھی شرد پوار نے طے شدہ دورہ مکمل کر لیا ہے۔ پوار کو آج صبح ایک نامعلوم شخص نے کرڈو واڑی نہ آنے کی دھمکی دی تھی۔ اس کال کے بعد بھی شرد پوار ڈرے نہیں اور کرڈو واڑی کا دورہ مکمل کیا۔ فون کرنے والے کی شناخت اور اس نے دھمکی کیوں دی یہ ابھی تک ظاہر نہیں ہو سکا۔

 ممبئی پولیس کے کنٹرول روم کو یہ کال موصول ہوئی۔پولس نے اس فون کا سخت نوٹس لیا ہے۔ دھمکی دینے والے شخص کا نمبر ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔ پولس اس نمبر کی تلاش کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دھمکی آمیز کال شولاپور سے آئی تھی۔ پولس اس شخص کی تلاش کر رہی ہے جس نے شرد پوار کو دھمکی آمیز فون کیا ۔

ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے