عاشق معلم نے اپنے ہی اسکول کی ساتھی معلمہ کے نام محبت بھری نظم لکھ کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی ، مقدمہ درج
کھام گاؤں : 2 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) کھامگاؤں تعلقہ کے ایک اسکول میں برسرِ ملازمت ایک ٹیچر نے تدریسی پیشے کو بدنام کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر بھی رجسٹرڈ ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال سے ایک معلم اپنی ساتھی لیڈیز ٹیچر کو فالو کررہا تھا ۔اس عاشق ٹیچر نے آپکی معشوقہ کیلئے محبت بھری نظم لکھ کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔خاتون ٹیچر کی شکایت پر پولیس نے منچلے عاشق ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس عاشق استاد کا نام روہی داس رام داس راٹھوڑ ہے۔ جو کھامگاؤں تعلقہ کے ایک اسکول میں خدمات انجام دے رہا ہے۔
گزشتہ ایک سال سے اس کیساتھ اسکول میں پڑھا رہی شادی شدہ خاتون ٹیچر پر بری نظر ڈالتا تھا ۔ وہ بری نیت سے اس خاتون ٹیچر کے قریب ہو جاتا تھا۔ 30 نومبر 2021 سے 30 اگست 2022 کے درمیان اس نے لیڈیز ٹیچر کے ساتھ بدتمیزی کی۔اسکے بعد اس عاشق استاد نے محبت بھری ایک نظم لکھی اور اسے اس کے نام سے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ کھامگاؤں دیہی پولیس نے اس معاملے میں راٹھور کے خلاف چھیڑ چھاڑ کا معاملہ درج کیا ہے۔ استاد کی اس مسخ شدہ حرکت کے باعث تعلیمی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com