ضلع پریشد اسکول میں اندراج اور مدرسوں میں بچوں کی حاضری ، شندے فرنویس حکومت کا کیا ہے موقف؟
قومی پروگراموں میں اساتذہ کی ڈیوٹی درست لیکن دیگر کاموں میں مناسب نہیں : وزیر تعلیم کیسرکر
اورنگ آباد : 2 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) اورنگ آباد میں کچھ طلباء کو ضلع پریشد اسکول میں رجسٹرڈ کیا گیا ہے اور وہ بچے مدرسہ میں جاتے ہیں اسکول نہیں آتے ۔ان الزامات کے بعد بہت سارے رد عمل سامنے آرہے ہیں کہ وہ مدرسے میں موجود رہتے ہیں ۔اس معاملے پر اب ریاستی وزیر تعلیم دیپک کیسرکر نے اس معاملے پر شندے فرنویس حکومت کے کردار کی وضاحت کی ہے۔ دیپک کیسرکر نے کہا ، "اورنگ آباد میں جو کچھ ہوا ہے وہ ہم دیکھ رہے ہیں ۔حقیقت یہ ہے کہ مدرسوں میں ایک مختلف تعلیم ہے۔جو لوگ وہاں جانا چاہتے ہیں وہ وہاں جاسکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ اسکول میں اپنا نام رجسٹر کرنا چاہتے ہیں اور پھر وہاں غیر حاضر رہنا چاہتے ہیں تو ، یہ مناسب نہیں ہے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ مہاراشٹر ہی واحد ریاست ہے جو مختلف زبان کے اسکول چلانے والی ریاست ہے۔ دیپک کیسرکر نے کہا ، "تمام بچوں کو اپنی باقاعدہ تعلیم حاصل کرنی چاہئے۔ تاکہ وہ ترقی کر سکتے ہیں۔ ریاست میں مختلف زبان کے اسکول چلانے والی مہاراشٹرا حکومت ہی ہے۔ ہم کل آٹھ زبانوں میں تعلیم فراہم کررہے ہیں۔ اگلے دور میں ، ہم 10 زبانوں میں پڑھانے والے ہیں۔ حکومت مہاراشٹر نے ایک وسیع نظریہ اپنایا ہے۔" کیسرکر نے مزید کہا ،بچے کسی بھی مذہب کے ہوں "بچوں کو بنیادی تعلیم حاصل کرنی چاہئے ،" ہم اردو بھی پڑھاتے ہیں۔ اگر وہ بچے اردو تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اردو تعلیم حاصل کی جاسکتی ہے۔
بچے اپنی زبان میں تعلیم حاصل کر ترقی کرتے ہیں تو ایہ اچھی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی پروگراموں میں اساتذہ کا استعمال کرنا ٹھیک ہے۔ لیکن اساتذہ کو دوسرے کاموں کے لئے استعمال کرنا غلط ہے۔ کیوں کہ اساتذہ کا مقصد بچوں کو پڑھاناہوتا ہے ۔ اس سلسلے میں اساتذہ کو کیا کام دیا جاتا ہے میں اس کا جائزہ لوں گا۔ میں نے پیر کو محکمہ تعلیم کی میٹنگ طلب کی ہے۔ ان تمام چیزوں پر اس میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ "
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com