آگرہ روڈ پر پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کا استقبال ، جمعہ کو شام راشٹروادی کانگریس پارٹی سیوا دل کا انوکھا احتجاج


آگرہ روڈ پر پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کا استقبال ، جمعہ کو شام راشٹروادی کانگریس پارٹی سیوا دل کا انوکھا احتجاج
 


مالیگاؤں :  یکم ستمبر (پریس ریلیز) آگرہ روڈ شیواجی پتلے سے لیکر دیوی کے ملّے تک بڑی گاڑیوں کی پارکنگ ہوتی ہے۔  ایسے ٹرک مالکان ٹریکٹر مالکان اور دیگر بڑی گاڑیوں کے مالکان روڈ کے بیچ میں گاڑیاں لگا کر بہت اچھا کام کرتے ہیں انکی سراہنا ہونی چاہیے اسی لئے مالیگاؤں راشٹروادی کانگریس پارٹی سیوا دل ٹیم کے صدر ریاض علی کی قیادت میں آگرہ روڈ پر کھڑی ٹرک اور ان گاڑیوں کے مالکان کا پھول ہار کرکے اکی سراہنا کرتے ہوئے استقبال کیا جائے گا۔ان تمام لوگوں کا استقبال کیا جائے گا جو اپنی گاڑیاں روڈ کے بیچ میں لگا کر عوام کو راحت پہنچانے کا کام کرتے ہیں انکی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام ذمہ داران و عہدیداران بالخصوص راشٹروادی سیوا دل کے تمام ذمہ داران و عہدیداران 2 ستمبر بروز جمعہ شام 5 بجے راشٹروادی بھون پر پہنچیں۔


نوٹ: مالیگاوں شہر کے کارپوریشن کے آفیسر اور ٹریفک نظام سنبھالنے والے آفیسروں اور شہریان یہ بات نوٹ کرلیں۔

اگر راشٹروادی کانگریس پارٹی سیوادل کے مطالبے پر سنوائی نہیں ہوئی تو 3 ستمبر بروز سنیچر کو سخت احتجاج کیا جائے گا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے