کانگریس کو مزید جھٹکا لگا ، سابق وزیر اعلیٰ سمیت 64 لیڈران نےدیا استعفیٰ ، 4 ستمبر کو جموں میں آزاد کا اجلاس


کانگریس کو مزید جھٹکا لگا ، سابق وزیر اعلیٰ سمیت 64 لیڈران نےدیا استعفیٰ ، 4 ستمبر کو جموں میں آزاد کا اجلاس 



جموں : (بیباک نیوز اپڈیٹ) غلام نبی آزاد کے کانگریس چھوڑنے کے بعد پارٹی کو جس طرح جھٹکا لگا ہے وہ جھٹکا تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔آج کانگریس کیلئے مزید ایک بری خبر یہ ہے کہ جموں کشمیر میں آزاد کے حامی لیڈران بھی کانگریس پارٹی کو چھوڑ کر آزاد کیساتھ شامل ہورہے ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق  کانگریس لیڈران میں غلام نبی آزاد، چوہان ، شرما اور ہڈا کے کانگریس چھوڑنے کے بعد بھی پارٹی کو مسلسل جھٹکے لگ رہے ہیں۔  اب جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلی تاراچند نے منگل کو 64 لیڈروں کے ساتھ کانگریس کو خیرباد کہہ دیا۔ ان لیڈروں نے اپنا استعفیٰ کانگریس صدر سونیا گاندھی کو بھیج دیا ہے۔

ان تمام رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ وہ غلام نبی آزاد کی پارٹی میں شامل ہوں گے۔  اس دوران آزاد نے 4 ستمبر کو جموں میں اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔  کانگریس چھوڑنے کے بعد یہ یہ آزاد کا پہلا اجلاس ہوگی۔  آزاد اس میں اپنی پارٹی کا اعلان کر سکتے ہیں۔ جمعہ کو کانگریس سے استعفیٰ دینے کے بعد آزاد نے سنیچر کو جموں و کشمیر کے کئی کانگریسی لیڈروں سے ملاقات کی۔جسکی وجہ سے آزاد کو جموں و کشمیر میں مقبولیت حاصل ہو رہی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے