خود کشی ، قتل اور نشہ خوری کی روک تھام کیلئے 16 ستمبر کو ہنگامی میٹنگ ، دینی تنظیموں اور اداروں کے ذمہ داران اور علماء وائمہ سے شرکت کی اپیل
مالیگاؤں :12 ستمبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں مسجدوں اور میناروں کا شہر کہلاتا ہے اور ملک بھر میں اس کی اپنی ایک دینی شناخت ہے، ادھر کچھ عرصے سے شہر میں خود کشی، قتل اور نشہ کے واقعات اسی طرح لڑکے اور لڑکیوں کے ناجائز تعلقات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، نوجوان نسل نشہ سمیت مختلف سماجی برائیوں کا شکار ہورہی ہے جس کی وجہ جرائم بڑھتے جارہے ہیں ، شہر کے علماء کرام اور سماج کا درد رکھنے والے افراد اس صورتحال سے پریشان ہیں اور تشویش میں مبتلا ہیں ۔
ظاہر ہے کہ اگر ان برائیوں پر وقت رہتے روک نہ لگائی گئی تو اس کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے اور شہر کی دینی پہچان خطرے میں پڑجائے گی۔ چنانچہ اپنے نوجوان بچوں کو برائیوں سے بچانے اور شہر کی دینی شناخت کی حفاظت کے مقصد سے مورخہ 16 ستمبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء فوراً حافظ خلیل احمد ملی جماعت خانہ (عبداللہ نگر، مدرسہ بیت العلوم کے سامنے) میں حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب ( صدر ادارہ صوت الاسلام) کی صدارت میں دینی تنظیموں، اداروں اور کلبوں کے ذمہ داران اور علماء و ائمہ مساجد کی ایک ہنگامی میٹنگ رکھی گئی ہے جس میں خود کشی، قتل، نشہ اور دیگر برائیوں کو روکنے کے سلسلے میں غور وخوض ہوگا اور باہمی مشورے سے آئندہ کے اقدامات طے کیے جائیں گے ان شاءاللہ!
دینی تنظیموں، اداروں اور کلبوں کے ذمہ دار حضرات اور علمائے کرام وائمہ مساجد سے درخواست ہے کہ اس میٹنگ میں شریک ہوکر اپنے مفید مشوروں سے نوازیں۔ الداعی:ادارہ صوت الاسلام، مالیگاؤں۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com