ریاستی وزارت اقلیت سے نمائندگی کر پپل کھیڑ عید گاہ کی درستی ، قبرستان وال کمپاؤنڈ اور جنازہ ہال تعمیر کیا جائے گا
چالیس گاؤں تعلقہ کے پپل کھیڑ کے مسلمانوں نے مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کو مدعو کر مسائل پیش کئے
مالیگاؤں : 27 اگست (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر سے قریب واقع چالیس گاؤں تعلقہ کے پپل کھیڑ ناکہ دیہات میں ملسم آبادی خاصی تعداد میں آباد ہیں اور یہاں مسلمانوں کو عید اور بقرعید کے موقع پر نماز دگانہ ادا کرنے کیلئے عید گاہ کا رخ اختیار کرنا پڑتا ہے جو انتہائی خستہ حال ہوچکی ہیں اسکی درستی کرنے کا مطالبہ کئی سالوں کیا جارہا ہے لیکن صحیح سمت میں نمائندگی نہ ہونے سے مسائل برقرار ہیں ۔اس کے علاوہ پپل کھیڑ میں قائم قبرستان کی خستہ حالی بھی عیاں ہے اور قبرستان کی چار دیواری نہ ہونے سے قبروں کی بے حرمتی ہورہی ہیں وضو خانہ نہ ہونے سے نمازیوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ان مسائل کو حل کرنے کیلئے یہاں کے مسلم نمائندہ افراد نے مالیگاؤں شہر کے سابق رکن اسمبلی و این سی پی لیڈر آصف شیخ کو مدعو کیا اور اپنے مسائل پیش کئے۔ تب آصف شیخ رشید نے انہیں تیقن دیا ہے کہ ریاستی وزارت اقلیت سے قبرستان کی چار دیواری اور عید گاہ کی درستی کی جائے گی اور جلد از جلد ممبئی میں ریاستی وزیر اقلیتی امور سے ملاقات کر انہیں ایک میمورنڈم دیتے ہوئے اس کام کو تیزی سے مکمل کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا ۔
اس موقع پر شہر کے ہندو مسلم سرکردہ مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے آصف شیخ کا والہانہ استقبال کیا ۔اس موقع پر گاؤں کے نوجوانوں کا جوش اور ہندو مسلم ایکتا کی انوکھی مثال دیکھنے کو ملی۔ یہاں آصف شیخ نے گاؤں کے سرپنچ، نائب سرپنچ، پنچائت سمیتی کے ممبران اور گاؤں کے ذمہ داران سے مل کر مسلمانوں کے اہم مسائل جیسے عیدگاہ کی درستگی، قبرستان وال کمپاؤنڈ کی مرمت اور نیا جنازہ ہال مع وضو خانہ کے نہ صرف تعمیر کا وعدہ کیا بلکہ یقین دہانی کرائی کے ریاستی حکومت کے وزارت اقلیت سے خطیرفنڈ منظور کراتے ہوئے جلد از جلد کام مکمل کیا جائے گا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com