مالیگاؤں : شادی کے آٹھ دن بعد ساڑھے 5 لاکھ روپے نقد اور زیورات لیکر دو دلہن فرار ، دھوکہ دہی اجاگر



مالیگاؤں : شادی کے آٹھ دن بعد ساڑھے 5 لاکھ روپے نقد اور زیورات لیکر دو دلہن فرار ، دھوکہ دہی اجاگر 




 مالیگاؤں:27 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں تعلقہ کے آگھار بدروک نامی دیہات میں دو دلہنوں نے شادی کے نام پر ڈھائی لاکھ روپے اور فون پے کے ذریعے دو دفعہ اور 60 ہزار روپے نقد اسطرح پانچ لاکھ 60 ہزار روپے لیکر شادی کے سات دن بعد نئی دلہنوں نے دولہے کے باپ کیساتھ دھوکہ دہلی کیا۔


 دیہی علاقوں میں لڑکوں کو لڑکیاں نہ ملنے کی وجہ سے کسان لڑکوں کی شادیوں میں خلل پڑتا ہے۔ مالی طور پر امیر کسان دلہن کو ادائیگی کرکے شادی کا بار بڑھا رہے ہیں۔ ان میں سے بہت سے ایسے ہیں جو کہ اس کام سے ناراض ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق دنیش نکم ولد کالو بھاو سنگھ نکم (ساکن کولتیمالا، آگھار بدروک) اور بھتیجے نریندر پوار کی شادی لگانے کیلئے اشوک دھنگر، نند کمار بورسے (ساکن تریمورتی چوک ناسک) نے دو لڑکیوں کی شادی کرنے کے لیے بھروسہ کیا تھا۔ مذکورہ شخص نے دعویٰ کیا کہ وہ دو بچوں کی شادی کا بندوبست کرنے کا بھروسہ دلا کر فون پے پر 30,000، 10,000 اور 20,000 کی تین قسطیں وصول کرتے ہوئے ٹوٹل 60,000 روپے فون پے پر حاصل کرلئے۔نئی دلہن پرینکا اور تیجسوینی کو ڈھائی لاکھ۔ڈھائی لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔اسکے بدلے میں شادی کروں گا۔ کالو نکم نے انہیں نقد رقم دی۔ شادی کے بعد پرینکا اور تیجسوینی دونوں دلہن دنیش اور نریندر کے ساتھ سات آٹھ دن تک رہیں۔ اس کے بعد نند کمار نے کہا کہ وہ لڑکیوں کو ان سے ملنے لے جا رہا ہے یہ کہہ کر دلہن کو ساتھ لے کر فرار ہو گئے ۔

 دونوں دلہن دوبارہ اگھار واپس نہیں آئے اور اہل خانہ کو احساس ہوا کہ انہیں دھوکہ دیا گیا ہے۔ 11 مئی 2022 کو شادی ہوئی اسکے بعد ہی شادی کے سات سے آٹھ دن بعد دھوکہ دہی کا معاملہ اجاگر ہوا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے