مسلم سماج کو بدنام کرنے کی سازش ، سابق آئی جی دیگاؤنکر سے ابراہیم شیخ کی ملاقات ، کارروائی کا مطالبہ



مسلم سماج کو بدنام کرنے کی سازش ، سابق آئی جی دیگاؤنکر سے ابراہیم شیخ کی ملاقات ، کارروائی کا مطالبہ


مالیگاؤں : 28 اگست (پریس ریلیز) گزشتہ ہفتہ مالیگاؤں شہر کے مشرقی علاقے میں زمین کا کاروبار کرنے والے مسلم بیوپاری کے خلاف مالیگاؤں شہر کے مغربی علاقے کے غیر مسلم کسانوں نے شہر کے ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی سے ملاقات کرتے ہوئے میمورنڈم دیا تھا کہ مسلم تاجر لین دین کا معاملہ برابر نہیں کررہے ہیں جس سے کسانوں کی کروڑوں کی زمین کی قیمت کی حصول یابی میں پریشانی ہورہی ہیں ۔اتنا ہی ان افراد نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ پولس انتظامیہ بھی کسانوں کیساتھ تعاون نہیں کررہا ہے ۔ان کسانوں نے مسلم تاجروں پر الزام لگایا تھا کہ مالدہ ۔درے گاؤں ۔سوند گاؤں کے کسانوں کے ساتھ دھوکہ دہی ہورہی ہیں اس پر لگام لگائی جائے ۔اس میمورنڈم کی نیوز شہر کے مراٹھی اخبارات میں شائع ہوئی لیکن ایک اخبار نے اسے فرقہ پرستی سے جوڑ کر شہر کے حالات خراب کرنے اور مسلم تاجروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی ۔جس سے مسلمانوں کی شبیہ خراب ہوئی ہیں ۔اس لئے اس معاملے میں دخل اندازی کرتے ہوئے ہندو مسلم ایکتا برقرار رکھنے کیلئے پولس انتظامیہ تعاون کرے ۔اسطرح کا مطالبہ مالیگاؤں شہر کے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر شیخ ابراہیم پپو نے سابق انسپکٹر جنرل پولیس دیگاؤنکر سے ملاقات کر انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔

اسطرح کی ایک پریس ریلیز موصوف نے اخباری نمائندوں کو دی اور بتایا کہ برسوں سے مالیگاؤں شہر کے ہندو مسلم اتحاد کیساتھ ایکدوسرے سے مل جل کر کاروبار کررہے ہیں اور آج بھی اس کام میں قومی یکجہتی قائم ہے ۔تجارت میں رقم کی ادائیگی میں تھوڑا بہت وقت لگتا ہے ۔مندی،کاروباری حالات کے پیش نظر رقم کی وصولی اور ادائیگی میں دیر سویر ہوتی ہیں لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ مسلم تاجر ہندو کسانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔شیخ ابراہیم پپو نے کہا کہ کسانوں کی معمولی زمین کو کروڑوں روپے کے دام دے کر مسلم تاجر انہیں مالا مال کررہے ہیں تب یہ خاموش کیوں تھے ۔اس لئے شہر میں غلط فہمی پھیلا کر ماحول کو فرقہ وارانہ رنگ دیا جارہا ہے جو مالیگاؤں شہر کے ہندو مسلم اتحاد پر ایک ضرب ہے اسے روکا جائے ۔اس معاملے میں آئی جی دیگاؤنکر نے مثبت تیقن دیا اور شیخ ابراہیم پپو کو مالیگاؤں کے ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی سے ملاقات کر معاملہ کو خوش اسلوبی سے حل کرنے  کہا ہے ۔اس موقع پر ابراہیم پپو نے کہا کہ ایسے تاجر جن کے مسائل کسانوں سے ہیں وہ ہم سے 917020648864 رابطہ کریں ۔ہم انہیں حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے