گیارہویں اور چھٹی جماعت میں زیر تعلیم دو سگی بہنیں اسکول جاتے ہوئے سڑک حادثہ میں ہلاک ، کنٹینر کی موٹر سائیکل کو زور دار ٹکّر ، ڈرائیور فرار
پونہ : 20 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) پونہ کے لونی کلبھور کے علاقے میں کنٹینر کی زور دار ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار سے دو اسکولی طالبات موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ یہ خوفناک حادثہ لونی اسٹیشن چوک پر آج سنیچر کی صبح تقریباً 7 بجے پیش آیا۔
مرنے والوں کے نام گایتری نندکمار شیتولے (عمر 17) اور راج شری نند کمار شیتولے (عمر 10، دونوں کاواڈی پتھ، کدمواک وستی، حویلی)کے بتائے گئے ہیں۔ وہ دونوں سگی بہنیں تھیں۔ حادثہ اتنا خوفناک ہوا کہ کنٹینر کا پہیہ دونوں کے چلنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔
اس سلسلے میں موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک بہن 11 ویں اور دوسری بہن 6ویں جماعت میں پڑھتی تھی۔ دونوں لونی کالبھور کے پرتھوراج کپور میموریل ہائی اسکول اینڈ جونیئر میں زیر پڑھ رہے تھے۔ اس کے ماموں پانڈورنگ نوناتھ بھکشے (عمر 42) کیساتھ آج سنیچر کی صبح 7 بجے اسکول جارہے تھے کہ لونی اسٹیشن چوک پر ایک کنٹینر نے ان کی بائک کو زور کی ٹکر مار دی۔
اس حادثے میں ماما ایک طرف گر گئے، جب کہ پیچھے بیٹھے دونوں بچیاں سڑک کے دوسری طرف جا گرے۔ کنٹینر کا پہیہ انکے اوپر سے چلا گیا اور دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔حادثہ کے بعد کنٹینر ڈرائیور فرار ہوگیا ۔جسکی لونی کلبھور پولیس اس کی تلاش کررہی ہے۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com