آصف شیخ کی منترالیہ میں کابینی وزیر گریس مہاجن اور وکھے پاٹل سے مالیگاؤں کی ترقی کیلئے ملاقات و مطالباتی مکتوب



آصف شیخ کی منترالیہ میں کابینی وزیر گریس مہاجن اور  وکھے پاٹل سے مالیگاؤں کی ترقی کیلئے ملاقات و مطالباتی مکتوب 


 کانگریس لیڈر اسلم شیخ ، کنال پاٹل سے بھی خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال 




مالیگاؤں  (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر کی ترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہنے والے سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید مہاراشٹر میں سرکار کی تبدیلی کے بعد پھر ایک بار سرگرم عمل ہوگئے ہیں ۔اس ضمن میں انہوں نے سابقہ دنوں میں جہاں نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس سے مالیگاؤں کی ترقی کیلئے مطالبہ کیا وہیں آج پھر انہوں نے وزیر دیہی ترقی گریس مہاجن سے منترالیہ میں ملاقات کر مالیگاؤں کی ترقی کیلئے خصوصی گرانٹ کا مطالبہ کیا ہے ۔شہر کے مضافاتی علاقوں میں درے گاؤں، دیانہ ، سائنہ ،مالدہ شیوار میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور راستوں تجدیدِ کاری کے لئے فنڈ کا مطالبہ بھی شیخ آصف نے کیا ۔

اسی طرح وزیر محصول رادھا کرشن وکھے پاٹل سے بھی آصف شیخ نے ملاقات کر مالیگاؤں شہر کے مسائل پیشکش کئے اقرار انہیں حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔خیال رہے کہ سابقہ دور اسمبلی میں  آصف شیخ رشید اور رادھا کرشن وکھے پاٹل ساتھ ساتھ کام کر کرچکے ہیں اور دونوں پی کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے تھے لیکن ان دونوں نے کانگریس چھوڑ دی ہیں لیکن جمہوریت کے تقاضوں کے پیش نظر آصف شیخ نے رادھا کرشن وکھے پاٹل سے ملاقات کر انہیں مبارکباد پیش کی ۔


اسکے علاوہ آج منترالیہ میں پورا دن مختلف لیڈران سے ملاقات و تبادلہ خیال میں گزرا ۔یہاں آصف شیخ نے کانگریس کے سابق وزیر اسلم شیخ سے ملاقات کی وہیں انہوں نے کنال پاٹل کے علاوہ دیگر لیڈران سے  بھی خوشگوار ماحول میں ملاقات کرتے ہوئے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے