چوبیس گھنٹوں کی کڑی مشقت کے بعد موسم ندی میں ڈوبنے والے شہزاد اور عبدالرحیم کی نعش ملی ، محکمہ فائر بریگیڈ عملہ و قلعہ تیراک گروپ کا سرچ آپریشن اختتام پذیر

چوبیس گھنٹوں کی کڑی مشقت کے بعد موسم ندی میں ڈوبنے والے شہزاد اور عبدالرحیم کی نعش ملی ، محکمہ فائر بریگیڈ عملہ و قلعہ تیراک گروپ کا سرچ آپریشن اختتام پذیر 




مالیگاؤں : 11 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ دوپہر 2 بجے کے درمیان دیانہ فرشی پل سے موٹر سائیکل سمیت ندی میں گرنے والے دونوں بچوں کی تلاش کا کام محکمہ فائر بریگیڈ عملہ و قلعہ تارے تیراک گروپ مسلسل کررہا تھا ۔ 24 گھنٹوں کی کڑی مشقت کے بعد  آج بروز جمعرات کو دوپہر 2 بجے کے درمیان موسم پل کاکانی تھیٹر کے پاس  عبدالرحیم ناظم خان پٹھان 14 سال ساکن گالنہ کی لاش پانی کے اپر نظر آئی جسے مقامی افراد نے دیکھ اسکی اطلاع محکمہ فائر بریگیڈ کو دی ۔ 


خبر ملتے ہی شکیل تیراک وغیرہ نے باڈی کو باہر نکال کر لاش سول اسپتال پہونچائی ۔ متوفی کے پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کارروائی میں شفیق اینٹی کرپشن و دیگر افراد معاونت کررہے ہیں۔


 وہیں دوسرے بچے کی تلاش کا کام مزید جاری تھا کے شام ساڑھے 4 بجے کے درمیان معصوم شاہ درگاہ کے پاس دوسرے نوجوان شہزاد ذاکر شیخ 20 سال ساکن انتاپور تارہ آباد کی لاش بھی نظر آنے کی اطلاع ملی ۔ اس موقع پر قلعہ تیراک گروپ نے پہونچ کر لاش کو نکال کر سول اسپتال پہنچایا ۔ ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق دونوں بچوں کی تدفین عائشہ نگر قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے