پندرہ اگست کو آصف شیخ کے ہاتھوں راشٹروادی بھون پر صبح 8 بجے پرچم کشائی ، این سی پی عہدیداروں اور ورکروں سے شرکت کی اپیل


پندرہ اگست کو آصف شیخ کے ہاتھوں راشٹروادی بھون پر صبح 8 بجے پرچم کشائی ، این سی پی عہدیداروں اور ورکروں سے شرکت کی اپیل



مالیگاؤں : 12 اگست (پریس ریلیز) ملک کی 75 ویں جشن یوم آزادی کے موقع پر مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے راشٹروادی بھون واقع آگرہ روڈ پر پندرہ اگست بروز پیر کو صبح 8 بجے رسم پرچم کشائی مقامی این سی پی کے ضلعی صدر آصف شیخ رشید کے ہاتھوں ادا کی جائے گی ۔ اسطرح کا پریس اعلامیہ آج راشٹروادی بھون سے بغرض اشاعت جاری کیا گیا ۔

اس موقع پر کہا گیا ہے کہ ہمارا ملک بھارت یوں ہی آزاد نہیں ہوا بلکہ لاکھوں شہیدانِ وطن نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کر اس ملک کو ظالم انگریزوں کے قبضے سے آزاد کرایا ۔ یوم آزادی پر ملک کے شہیدانِ وطن کو یاد کرنے اور بھارت کے قومی پرچم کو سلامی دینے کیلئے مذکورہ تقریب راشٹروادی بھون پر منعقد کی جارہی ہے ۔ 


رسم پرچم کشائی میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام یونٹ و سیل کے عہدیداران و ہمدردان اور ورکروں سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی جاتی ہے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے