الیکشن کمیشن آف مہاراشٹر کا اہم فیصلہ ، 23 میونسپل کارپوریشنوں ، 25 ضلع پریشد اور 284 پنچایت سمیتیوں میں جاری انتخابی عمل پر روک


الیکشن کمیشن آف مہاراشٹر کا اہم فیصلہ ، 23 میونسپل کارپوریشنوں ، 25 ضلع پریشد اور 284 پنچایت سمیتیوں میں جاری انتخابی عمل پر روک 



 وارڈ وائز ووٹر لسٹ کی تقسیم اور ریزرویشن قرعہ اندازی پروگرام آئندہ احکامات تک ملتوی کردینے کا حکمنامہ جاری 





ممبئی : 5 اگست(بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ریاست کی 23  میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات کیلئے ہونے والے وارڈوں کے ریزرویشن اور ووٹر لسٹ کی تقسیم کو ملتوی کردیا ہے ۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے مکتوب میں ذکر کیا ہے کہ مہاراشٹر حکومت کی جانب سے ممبئی میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1888 اور مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1949 میں ترمیم کے پیش نظر آج 5 اگست کو ہونے والی ریزرویشن قرعہ اندازی کو ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا کہ ان 23 کارپوریشنوں میں ووٹر لسٹ کی تقسیم نہ کی جائے ۔اسی کے ساتھ آئندہ احکامات تک الیکشن کے تمام پروسیجر کو ملتوی کردیا جائے ۔ 



ان 23 میونسپل کارپوریشنوں میں الیکشن پروگرام ملتوی ہوئے 


ان 23 کارپوریشنوں میں ممبئی اعظمی ،نیو ممبئی،ویرار وسئی ،کلیان ڈومبیولی ، تھانہ، الہاس نگر،ناسک،پونہ،شولا پور، پونہ، پمپری چنچوڑ، کولہاپور، امراوتی،آکولہ اور امراوتی کے علاوہ مالیگاؤں، اورنگ آباد ، لاتور ، پربھنی ، چندر پور ، بھیونڈی - نظام پور ، پنویل ، میرا - بھائیندر اور ناندیڑ واگھالہ میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات کے لیے سیٹوں کے ریزرویشن قرعہ اندازی اور ووٹر لسٹ کی تقسیم کیا جا نا تھا۔ تاہم، ریاستی حکومت کی جانب سے ممبئی میونسپل کارپوریشن ایکٹ اور مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن ایکٹ میں ترمیم کے تناظر میں 23 میونسپل کارپوریشنوں کے عام انتخابات کے عمل کو ملتوی کر دیا گیا۔خیال رہے کہ حال ہی میں ریاستی حکومت نے کابینہ میں اس ضمن میں فیصلہ لیا تھا کہ وارڈوں کی تشکیل چار کے پینل سسٹم سے ہوگی اور سابقہ مہاوکاس اگھاڑی سرکار کے کے تین کے پینل سسٹم کو منسوخ کردیا ہے ۔


اسی طرح مہاراشٹر ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی ایکٹ 1961 میں ریاستی حکومت کی جانب سے کی گئی ترامیم کے پیش نظر ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی کے انتخابی عمل کو ریاستی الیکشن کمیشن نے آج جمعہ 5 اگست کو ملتوی کردینے کا فیصلہ جاریہ کیا ہے۔ مہاراشٹر ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی ایکٹ 1961 میں ریاستی حکومت کی طرف سے کی گئی ترمیم سے متعلق آرڈیننس 4 اگست 2022 کو شائع ہوا ہے۔ اس کے مطابق ضلع پریشد کے ممبران کے عہدوں کی تعداد میں تبدیلی کی گئی ہے۔
 

 موجودہ انتخابی ڈویژن اور حلقہ بندیوں کا ڈھانچہ اور ریزرویشن کا عمل بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔اس لیے ریاستی الیکشن کمیشن نے تمام انتخابی عمل کو منسوخ کردیا ہے۔  فی الحال 25 ضلع پریشدوں اور 284 پنچایت سمیتیوں کے لیے ریزرویشن کا حتمی نوٹیفکیشن جمعہ 5 تاریخ کو جاری ہونا تھا۔



 اس کے علاوہ 13 ضلع پریشدوں اور پنچایت سمیتیوں کی ووٹر لسٹ 8 اگست 2022 کو جاری کی جانی تھی، جب کہ ان کے ماتحت 12 ضلع پریشدوں اور پنچایت سمیتیوں کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ 10 اگست کو جاری کی جانی تھی۔ تاہم یہ سارا عمل اس ملتوی ہو چکا ہے۔


 ان اضلاع میں الیکشن پروگرام ملتوی

 اس سلسلے میں ریاستی الیکشن کمیشن جلد ہی متعلقہ ضلع کلکٹروں کو مزید احکامات جاری کرے گا۔ان میں رائے گڑھ، رتناگیری، سندھو درگ، ناسک، جلگاؤں، احمد نگر، پونے، ستارا، سانگلی، شولاپور، کولہاپور، اورنگ آباد، جالنا، پربھنی، ہنگولی، بیڑ، ناندیڑ، عثمان آباد، لاتور، امراوتی، بلڈھانہ، ایوت محل، وردھا، چندرپور اور گڈچرولی شامل ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے