بالی ووڈ اداکارہ جیکلن فرنانڈیز کی مشکلوں میں اضافہ ، 215 کروڑ روپے ٹھگ لینے والے سکیش چندر کیس میں ای ڈی کی سپلیمنٹری چارج شیٹ
فرنانڈیز کی 7 کروڑ 12 لاکھ روپے کی ایف ڈی بھی قرق، ملک چھوڑنے پر پابندی عائد
نئی دہلی : 17 اگست (ایجنسی) بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کی پریشانیاں بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جیکلین فرنانڈیز کو 215 کروڑ کی رنگداری کے معاملے میں ملزم بنایا ہے۔ سکیش چندر شیکھر معاملے میں ای ڈی آج ایک اہم سپلیمنٹری چارج شیٹ دہلی کی کورٹ میں فائل کرنے جا رہی ہے۔ یہ سپلیمنٹری چارج شیٹ ملک کے سب سے بڑے ٹھگ تہاڑ جیل میں بند سکیش چندر شیکھر سے 215 کروڑ روپئے کی وصولی کی جائے گی۔جس میں جیکلین فرنانڈیز کو بطور ملزم رکھا گیا ہے۔حال ہی میں جیکلین فرنانڈیز کی تقریباً 7 کروڑ 12 لاکھ روپئے کی ایف ڈی بھی ای ڈی نے اٹیچ کی تھی۔ سامنے آئی جانکاری کے مطابق جیکلین فرنانڈیز کو پتہ تھا کہ سکیش ایک مجرم ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے جیکلین فرنانڈیز کی 7.2 کروڑ روپئے کی ایف ڈی کو غیر مستقل طور پر قرق کیا تھا۔ ای ڈی نے بالی ووڈ کے کئی فنکاروں سے پوچھ گچھ کی ہے۔ جانچ کے مطابق، سکیش چندر شیکھر نے جیکلین فرنانڈیز کے رشتہ داروں کو فنڈ ٹرانسفر کیا تھا۔ ایسے میں اب ای ڈی اس پورے معاملے میں اداکارہ کو بھی ملزم بنا رہی ہے۔
خیال رہے کہ ای ڈی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جانچ کے دوران یہ پتہ چلا ہے کہ سکیش چندر شیکھر نے جیکلین فرنانڈیز کو جبراً وصولی سمیت مجرمانہ سرگرمیوں سے کمائے گئے 5.71 کروڑ روپئے کے گفٹ دیئے تھے۔ سکیش چندر شیکھر نے اس معاملے میں اپنی لمبے وقت سے اتحادی اور ملزم پنکی ایرانی کے ذریعہ یہ تحائف دیئے تھے۔ سکیش چندر شیکھر نے بین الاقوامی حوالہ آپریٹر اوتار سنگھ کوچر کے ذریعہ جیکلین فرنانڈیز کی فیملی کے ار اکین کو 1,72,913 امریکی ڈالر اور 2,67,40 AUD دیئے تھے۔
بتا دیں کہ سری لنکائی شہری جیکلین فرنانڈیز لمبے وقت سے ای ڈی کی جانچ کے گھیرے میں ہے۔ جانچ ایجنسی نے جیکلین فرنانڈیز کو ملک چھوڑنے سے روکنے کے لئے لُک آوٹ سرکلر کھولا ہے۔ سکیش چندر شیکھر نے ایک ویب سیریز رائٹر کو جیکلین فرنانڈیز کے لئے اسکرپٹ لکھنے کے لئے 15 لاکھ روپئے بھی بھیجے تھے۔ ای ڈی نے اس پیسے کو بھی اٹیچڈ کیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com