اردو صحافت کو 200 بر س مکمل ہونے پر17؍ستمبر کوسیمینارو مشاعرہ ، اسلام جمخانہ ممبئی میں بین الاقوامی شہرت یافتہ صحافی اور شعرائے کرام کی شرکت یقینی


اردو صحافت کو 200 بر س مکمل ہونے پر17؍ستمبر کوسیمینارو مشاعرہ ، اسلام جمخانہ ممبئی میں بین الاقوامی شہرت یافتہ صحافی اور شعرائے کرام کی شرکت یقینی 



ممبئی:22اگست (پریس ریلیز)ہندوستان میں پہلا اردواخبار ۱۸۲۲؍ میں شائع ہوا تھا ۔رواں برس ۲۰۲۲؍ میں اردو صحافت کے۲۰۰؍برس مکمل ہو رہا ہے۔ اسی مناسب سے نیز ۱۶؍ستمبر ۱۸۵۷؍کو اولین صحافی مولوی محمدباقر کو انگریزوںنے شہید کر دیا تھاان کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  پترکار وکاس فاونڈیشن اور اسلام جمخانہ کے اشتراک سےاسلام جمخانہ (مرین لائن،ممبئی)کے جابر ہال میں ایک روزہ اردو صحافت کو در پیش مسائل، بھارت میں اردو صحافت کا سفر،اردو زبان کی اہمیت دیگرزبانوں میں،لیتھو پریس سےآفسیٹ پریس تک اردو صحافت ،اردو صحافت میں خواتین کا کردارجیسے عنوانات پر ملک اور ریاست کے مشہور و معروف  انگریزی، مراٹھی، گجرتی اور اردو کے صحافی حضرات اپنے خیالات کااظہار کریں گے۔بعدہ ایک آل انڈیا مشاعرے ہوگاجس میں ہندوستان کے مشہور ومعروف شعرائے کرام اپنے کلام بلاغت سے سامعین کو محفوظ فرمائیں گے۔


اس سلسلے میں پترکاروکاس فاونڈیشن کی میٹنگ مورخہ ۲۰؍ اگست کودفتر ہندوستان، ناگپاڑہ جنکشن پرہوئی جس میں  سرفراز آرزو نے بتایا کہ ۱۷؍ستمبرکو ہونے والےسیمینار اورمشاعرے کو یادگار بنانے کے لئے مختلف زبانوں کے الکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں اور بین الاقوامی شہرت یافتہ شعرائے کرام سے خط و کتابت جاری ہے۔عبدالسمیع بوبرے کی صدارت میںہوے والی میٹنگ میں پترکار وکاس فاونڈیشن کے صدر یوسف رانا نے پروگرام کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام دویا تین حصوںپر مشتمل ہوگا۔ پہلے سیشن میں’اردو زبان کی اہمیت دیگر زبانوں میں‘‘ کے عنوان سے غیر اردو والےصحافی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔دوسرے سیشن میں ہندوستان کے مشہور و معروف الکٹرانک میڈیا کے صحافیوں اور اردو صحافیوںپر مشتمل سیمینارہوگا جبکہ تیسرے تیسرے سیشن میں آل انڈیا مشاعرہ ہوگا جس میں دنیائے ادب میں ملک عزیز کی نمائندگی کرنے والے شعرائےکرام اپنے کلام بلاغت سے سامعین کو محفوظ فرمائیں گے۔ تینوں پروگرام میں بالترتیب’’ مولوی باقر ایوارڈ‘‘ ’صحافی دوست ایوارڈ‘ اورتمام مہمانوں کی خدمت میں مومنٹو پیش کیا جائے گا۔



ان سے قبل مشیر انصاری نے تنظیم اورپروگرام کی غرض و غائیت بیان کیں۔اس میٹنگ میںسرفراز آرزو، عبدالسمیع بوبیرے،ڈاکٹراسماعیل قریشی،مشیر انصاری، یوسف رانا،جمال سنجر،حیدر راعین،نعیم شیخ،امجد خان ،حسین سلطان،ارشادالحسن، سلیم ناگانی،ایان کپور،قیصر رضا،شفیق شیخ،روی یادو، سنیل مہاکال،سلیمان خان،سعدیہ مرچنٹ،شاہدہ دربار،رابعہ شیخ،نعیمی ہندوستانی، مزمل قور کے علاوہ الکٹرانک اورپرنٹ میڈیا کے نمائندے بھی شریک تھے۔پروگرام کی مکمل تفصیلات آئندہ اخبارات کے ذریعہ بتائی جائے گی۔مزید معلومات کے 9004203یوسف رانا سے رابطہ کیا جاسکتاہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے