عین بقرعید پر آر ایس ایس کی شکایت پر مہاراشٹر کے اسپیکر کا ڈائریکٹر جنرل آف پولس کو مکتوب جاری کرنا مناسب امر نہیں
مسلمان سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں نمائش نہ کریں، مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے مسلمانوں سے آصف شیخ کی اپیل
پولس انتظامیہ گھروں پر باندھے جانوروں کی زبردستی ضبطی نہ کریں ، عوام کو پریشان نہ کیا جائے
ممبئی : 9 جولائی (پریس ریلیز) مہاراشٹر میں گائے اور گائے کے نسل کے جانوروں کے ذبیحہ پر مکمل پابندی ہے۔آنے والی 10 جولائی 2022 کو بقرعید کے موقع پر بڑی تعداد میں گائے اور اسکی نسل کے جانوروں کو ذبح کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم 10 جولائی 2022 کو بقرعید کے موقع پر گائے کو ذبح کرنے کی روک تھام کے لیے فوری طور پر ضروری اقدامات کیے جائیں۔اسطرح کا ایک مکتوب مہاراشٹر ودھان سبھا کے اسپیکر راہل نارویکر نے ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولس برائے مہاراشٹر کو جاری کیا ہے ۔
ریاست مہاراشٹر کے اسپیکر راہل سریش نارویکر نے وشو ہندو پریشد کے رابطہ سربراہ، مہاراشٹر گوشالا، وشو ہندو پریشد، صوبہ کونکن مورخہ 7/7/2022 کی شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے مہاراشٹر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولس کو حکم جاری کیا ہے کہ مہاراشٹر میں گئو ونش کی قربانی نہ ہونے پائے اسکا خاص دیانہ رکھا جائے آوروں مناسب ریاستی اختیار کیا جائے ۔
اس مکتوب کے جاری ہوتے ہی مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے اعتراض جتاتے ہوئے ایکناتھ پریس اعلامیہ جاری کیا ۔انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے اسپیکر کو اسطرح کے احکامات نکالنے سے پہلے ایک دفعہ غور کرنا چاہیے تھا، کیونکر مہاراشٹر میں مسلمان قانون کی پاسداری کرتا آیا ہے اور ہمیشہ کرتا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیگا ۔اسپیکر کے بیان سے ریاست میں آباد مسلمانوں اورنگ سیکولر عوام میں بے چینی کا ماحول ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ عین بقرعید پر اسپیکر کا مکتوب نکالنا مناسب عمل نہیں ہے کیونکہ وہ پورے مہاراشٹر کی عوام کا نمائندہ چہرہ ہے ۔شیخ آصف نے اسپیکر کے مکتوب کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر انہیں مسلمانوں کے صبر ضبط اور عید قربان کی مبارکباد دینے کی ضرورت تھی لیکن انہوں نے ایک فرقہ پرست تنظیم آر ایس ایس کے مطالبہ پر اسطرح کا ریاست گیروں مکتوب جارہا کیا جو واقعی میں بہت افسوس ناک امر ہے ۔
آصف شیخ نے ریاست مہاراشٹر کے مسلمانوں اور خاص طور پر پر مالیگاؤں کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عہد قرباں پر اپنے جانوروں کی نمائش نہ کریں، جانوروں کو اپنے گھروں کے اندر، صحن، باڑہ اور مخفی جگہوں پرائیویٹ رکھیں تاکہ اپنے جانور کے فضلاء سے عوام کو تکالیف نہ ہوسکے، اپنی ذات سے کسی کو تکلیف نہ پہنچائیں ۔برادران وطن کی عزت نفس کا خیال رکھیں اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کریں۔آصف شیخ نے مالیگاؤں پولس انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں پر باندھے جانوروں کی پکڑ دھکڑ نہ کریں، زبردستی ضبطی نہ کی جائے اور عوام کو پریشان نہ کرے ۔آصف شیخ نے کہا کہ پولس انتظامیہ شہریان کیساتھ تعاون کریں کیونکہ شہریان مالیگاؤں قانون کے پاسدار ہیں ۔اس لئے کہیں کوئی معاملہ ہوتو اسے درگزر بھیج کیا جائے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com