مہاراشٹر میں جلد کم ہوگی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ، وزیر اعلیٰ شندے نے ویٹ کم کرنے کا اشارہ دیا
ممبئی : 4 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے نو منتخب وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے اعلان کیا ہے کہ پٹرول پر VAT کم کرنے کا فیصلہ نو تشکیل شدہ شندے-فڑنویس حکومت کرے گی۔ شندے حکومت کو فلور ٹیسٹ میں کامیابی ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے مبارکباد کی تجویز پر اس بات کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکز کے بعد کچھ ریاستوں نے VAT میں کمی کی تھی، لیکن مہاراشٹرا نے ایسا نہیں کیا تھا ۔ لیکن اب نئی حکومت جلد از جلد یہ فیصلہ لے گی کہ ریاست میں پیٹرول کی قیمتوں پر عائد ویٹ ٹیکس کو ختم کیا جائے اور قیمتیں کم کیا جائیں ۔
اس سے قبل مرکزی حکومت نے پیٹرول ڈیزل ٹیکس میں کٹوتی کرکے عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کی تھی۔بعد میں کئی ریاستوں نے پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس کم کیا تھا۔تاہم مہاراشٹر کی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس میں کمی نہیں کی۔دریں اثنا مہاراشٹرا کی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس میں کمی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔
مہاراشٹر حکومت کے نئے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی کابینہ کی میٹنگ لیکر ریاست میں عائد پٹرول اور ڈیزل پر عائد ویٹ ٹیکس کم کرے گی۔تاکہ عوام کو مہنگائی کی مار سے نجات حاصل ہوسکے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com