بقرعید کے پیش نظر آزاد نگر پولس عملہ کی جانب سے امن کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد ،عید الضحٰی کی مبارکباد و عوام سے اپیل
صاف صفائی ، پانی اور بجلی کی فراہمی برقرار رکھنے کی تجویز، ڈی وائے ایس پی کی شرکت
مالیگاؤں : 4 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) قربانی ایک مقدس فریضہ ہے ۔مسلمانوں کو بقرعید کیلئے مبارک باد دیتے ہوئے مالیگاؤں شہر کے ڈی وائے ایس پی جادھو نے کہا کہ بقرعید کے دن ایکا دسی کا تہوار بھی ہے ۔شہر میں بڑے پیمانے پر جانوروں کی قربانی جی جاتی ہیں آوروں اس مرتبہ بھی قربانی کا فریضہ ادا کیا جانے والا ہے ۔لہذا محکمہ پولس عوام سے اپیل کرتا ہے کہ ہمیں احتیاط کرنا ضروری ہے ۔جانوروں کی ویڈیو نہ بنائیں، فوٹو بازی سے پرہیز کریں ۔کسی بھی دوسرے شہروں کی پرانی ویڈیو کلپ گروپ پر شیئر نہ کریں ۔گروپ ایڈمن موڈ پر رکھا جائے ۔
ڈی وائے ایس پی جادھو نے کہا کہ پولس انتظامیہ نے کارپوریشن کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے ۔جس میں صاف صفائی کے بارے میں خصوصی توجہ دینے، پانی کیلئے بروقت فراہمی اور بجلی محکمہ کو بھی بجلی کی فراہمی کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کل ناسک ضلع دیہی پولس ایس پی سچن پاٹل و مالیگاؤں شہر کے ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی کی جانب سے بھی امن کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ڈی وائے ایس پی نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے پانچ دنوں کیلئے مہاراشٹر میں بارش کا الرٹ جاری کیا ہے ۔اس لئے کارپوریشن حساس رہے صفائی کا نظم کرے اور ضروت کے مطابق صفائی کیلئے مزدوروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ۔
آزاد نگر پولس اسٹیشن کی جانب سے منعقدہ امن کمیٹی کی میٹنگ میں پی آئی رتنا پارکھی نے کہا کہ مالیگاؤں شہر ہندو مسلم اتحاد کی عظیم مثال ہے ۔آزاد نگر علاقے کی عوام سمجھدار ہیں ۔ایک دوسرے سے کوآپریٹ کرتے ہیں ۔آئندہ بھی امن امان کی برقراری کیلئے اسی طرح وہ تعاون کریں ایسی گزارش انہوں نے کی ہے ۔اور مسلمانوں لو عید قرباں کیلئے مبارکباد پیش کی ۔
یہاں افتخار پہلوان نے کہا کہ مسلمان اپنے جانوروں کی نمائش نہ کریں، قربانی کا گوشت کپڑے میں ڈھانک کر لیجائیں ، ایک دوسرے کی عزت نفس کا خیال رکھیں اور اگر کہیں صاف صفائی نہ ہوتو وہی کارپوریشن کے متعلقہ حکام اور آزاد نگر پولس سے رابطہ کریں ۔اس موقع پر منوج اوستھی اور ریاض انصاری نے گراں قدر مشورے سے نوازا ۔اس امن کمیٹی کی میٹنگ میں ریاض اصغر انصاری، افتخار پہلوان، منوج اوستھی، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ ،ایڈوکیٹ شہزاد شمس الضحٰی، کیدارے سر، اویس عبد الحیا،دریس چکن والا سمیت دیگر افراد شریک تھے ۔

0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com