مالیگاؤں عزیز کلو اسٹیڈیم کی تزئین کاری کیلئے کارپوریشن کمشنر کو مکتوب، مالیگاؤں اگنی ویر کمیٹی، ایم ڈی ایف اور کانگریس کی جانب تعمیری مسائل پر گفتگو


مالیگاؤں عزیز کلو اسٹیڈیم کی تزئین کاری کیلئے کارپوریشن کمشنر کو مکتوب، مالیگاؤں اگنی ویر کمیٹی، ایم ڈی ایف اور کانگریس کی جانب تعمیری مسائل پر گفتگو 



مالیگاؤں : 20 جولائی (پریس ریلیز) شہر کے قدیم عزیز کلو اسٹیڈیم کی تزئین کاری کیلئے کارپوریشن کمشنر کو مالیگاؤں اگنی ویر کمیٹی, ایم ڈی ایف اور کانگریس کی جانب سے تحریر مکتوب بروز منگل شام پانچ بجے دیا گیا. 

اگنی پتھ اسکیم کے تحت مالیگاؤں اگنی ویر کمیٹی کے زیر تربیت جاری فزیکل ٹریننگ کیمپ میں بڑی تعداد میں نوجوان تیاری کر رہے ہیں. سبکدوش فوجی یونس خان کی زیر نگرانی جاری تربیتی کیمپ میں طلبہ جوش و خروش کے ساتھ روزانہ صبح چھ بجے کلو اسٹیڈیم میں تیاری کر رہے ہیں. لیکن کل اسٹیڈیم میں بنیادی سہولیات, گندگی کیچڑ اور لوہے کے پول نہ ہونے کی وجہ سے بہت دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے. یہ تمام مسائل یونس خان نے کمشنر بھالچند گوساوی کو بتائے.
کمشنر سے ملاقات کے دوران مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدر احتشام شیخ بیکری والا نے شہر کے تعمیری مسائل پر گفتگو کی. وہیں کانگریس صدر اعجاز بیگ نے بھی عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کیلئے کمشنر سے اپیل کی.اس موقلع پر اعجاز شاہین, عمران راشد ببو ماسٹر, پروفیسر ایس این انصاری و دیگر اراکین نے موجود تھے.


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے