بالا صاحب ٹھاکرے کے ہندوتوا کو آگے بڑھانے شندے نے کہا فخر سے کہو ہم ہندو ہیں اور شیو سینک ہیں



بالا صاحب ٹھاکرے کے ہندوتوا کو آگے بڑھانے شندے نے کہا فخر سے کہو ہم ہندو ہیں اور شیو سینک ہیں 


شیو سینا اور بی جے پی کی حکومت مہاراشٹر میں بننا چاہیے : پرتاپ سرنائک 


35 ایم ایل ایز کیساتھ شیو سینا وزیر ایکناتھ شندے سورت ہوائی اڈے سے گوہاٹی روانہ 




ممبئی :22 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) شیو سینا میں بغاوت کے بعد ایکناتھ شندے کے ساتھ تمام باغی ایم ایل اے کو اب سورت سے بذریعہ ہوائی جہاز گوہاٹی لے جایا جا رہا ہے ۔ سورت کے ہوٹل سے اب یہ ایم ایل اے گجرات کے ہوائی اڈے پر پہنچ گئے ہیں۔


 ایکناتھ شندے کے ساتھ تقریباً 35 ایم ایل اے ہیں جنہوں نے پارٹی کے اندر بغاوت کر دی ہے۔  ایم ایل اے آج صبح سورت پہنچے تھے۔  اس کے بعد ریاست میں سیاسی بھونچال آگیا اور شیوسینا اور مہاوکاس اگھاڑی کے لیڈروں کی بھاگ دوڑ شروع ہوگئی۔  اسی دوران شیوسینا کے ملند نارویکر اور رویندر پھٹک ایکناتھ شندے سے ملنے سورت گئے تھے اور شندے سے ملاقات بھی ہوئی۔


یہاں ایکناتھ شندے نے مطالبہ کیا کہ شیوسینا کو مہاویکاس اگھاڑی کے ساتھ حکومت چھوڑ کر بی جے پی کے ساتھ اقتدار قائم کرنا چاہیے۔ معلوم ہوا ہے کہ ایکناتھ شندے اور وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی ۔اب ان تمام ایم ایل ایز کو گوہاٹی لے جایا جا رہا ہے اور وہ رات ڈھائی بجے سورت ہوائی اڈے پہنچے جہاں سے انہیں گوہاٹی پہنچایا جائے گا۔

سورت ہوائی اڈے پر پہنچتے ہی میڈیا نے ایکناتھ شندے سے سوال کرلیا تب انہوں نے کہا کہ بالا صاحب ٹھاکرے کے ہندوتوا کو آگے بڑھا رہے ہیں اور ہم ہی اصلی شیو سینک ہیں انہوں نے کہا کہ فخر سے کہو ہم ہندو ہیں ۔یہاں ایکناتھ شندے نے جئے مہاراشٹر کا نعرہ بھی لگایا ۔

اس موقع پر شیو سینا اور بی جے پی کی حکومت مہاراشٹر میں بنے اسطرح کی خواہش شیو سینا ایم ایل اے پرتاپ سرنائک نے کی ہے۔اسکے علاوہ شیو سینا کے وزیر عبدالستار شیخ سے میڈیا نے جب پوچھا کہ وہ کہاں جارہے ہیں تو عبدالستار نے کہا کہ بریانی کھانے جارہے ہیں ۔


 ادھو ٹھاکرے- ایکناتھ شندے کی فون پر بات چیت
 ایکناتھ شندے نے ملند نارویکر اور سندیپ پھٹک سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے تک بات چیت ہوئی۔ اس وقت ایکناتھ شندے نے اپنا کردار واضح کیا۔ انہوں نے ادھو ٹھاکرے سے فون پر بات چیت کی۔اس وقت شندے نے واضح پیغام دیا کہ مہاوکاس اگھاڑی سرکار میں نہیں رہیں گے۔ اس موقع پر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ آپ کے پاس کچھ نہیں ہے، میرے پاس کچھ نہیں ہےکیوں جائیں؟

 ادھو ٹھاکرے نے منگل کی شام ایک بار پھر شیوسینا ایم ایل اے اور لیڈروں کی میٹنگ کی۔  اس میٹنگ میں ادھو ٹھاکرے نے اپنے ایم ایل اے کو اعتماد دلانے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ ایکناتھ شندے کے ساتھ مثبت بات چیت چل رہی ہے۔  حالانکہ انہوں نے بی جے پی کے ساتھ جانے کی پیشکش کی ہے، اس پر فوری طور پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے