سرکار گرانا آسان نہیں ، ایم ایل ایز پارٹی ایکٹ کے پابند ، کانگریس کے ایم ایل ایز بھی محفوظ :اعجاز بیگ
مالیگاؤں : 21 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کی مہاوکاس اگھاڑی سرکار میں سب سے بڑی پارٹی شیو سینا میں بغاوت ہوجانے اور شیو سینا کے 35 ایم ایل ایز ایکناتھ شندے کے ساتھ ناٹ ریچیبل ہوجانے کے بعد یہ خبر بھی میڈیا نے نشر کی کہ شیو سینا کے بعد اب کانگریس کے پانچ ایم ایل ایز بھی ناٹ ریچیبل ہوگئے ہیں ۔اس خبر سے ایک بار پھر مہاراشٹر حکومت کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔اس پش منظر میں مالیگاؤں شہر ضلع کانگریس پارٹی کے صدر اعجاز بیگ عزیز بیگ نے بیباک اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکار گرانا اتنا آسان نہیں ہوتا ہے ۔کیوں کہ قانون بھی اپنی اہمیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کارپوریٹرس ہوں یا ایم ایل ایز سب پر پارٹی ایکٹ کے تحت بندشیں پوتی ہیں اور ان بندشوں کو اتنی آسانی سے توڑ کر اپنی من مانی نہیں چلائی جاسکتی ۔اگر کوئی دغا بازی کرتا ہے تو ان پر قانون کے تحت کارروائی بھی ہوتی ہیں اس لئے یہ کہنا کہ سرکار گر جائے گی اتنا آسان نہیں ہے ۔
نمائندہ بیباک نے مقامی کانگریس صدر اعجاز بیگ سے سوال کیا کہ بالا صاحب تھورات کا اس ضمن میں کیا کہنا ہے اس پر کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈران کے بموجب اعجاز بیگ نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ایز کا مسئلہ نہیں ہے اور نہ کوئی کانگریس پارٹی کا ایم ایل اے ناٹ ریچیبل ہے ۔کانگریس کے پانچ ایم ایل ایز محفوظ ہیں ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ مسئلہ شیو سینا کا ہے اور یہ انکی پارٹی کا اندرونی مسلہ ہے جسے وہ آپس میں مل کر حل کرلیں گے اور سرکار باقی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ سرکار نہیں گرے گی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com