کے ڈی آفس سے کام کاج شروع ، حاجی عقیل شیخ اپنی خدمات دیں گے ، شیخ خلیل دادا کے نقش قدم پر چلنے کا عزم
مالیگاؤں : 21 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر و اطراف میں زمین کے کاروبار میں اپنی ایمانداری سے نام کمانے والے KD لینڈ ڈیولپر کے مالک شیخ خلیل دادا کے انتقال کرجانے کے بعد انکے کاموں کو آگے بڑھانے کیلئے خانوادہ حاجی شیخ شفیع نے حاجی عقیل شیخ کو ذمہ داری سونپی ہے ۔اس ضمن میں عقیل حاجی نے آج خاندان کے ذمہ داران کی موجودگی میں KD آفس کو دوبارہ شروع کیا گیا ۔ یہاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے موصوف نے بتایا کہ یقیناً شیخ خلیل دادا کی کمی ہمیں محسوس ہورہی ہیں لیکن ہم انکے کاموں کو آگے بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔عقیل شیخ نے کہا کہ ہم مرحوم شیخ خلیل دادا کے نقش قدم پر چل کر زمین کے کام کاج کریں گے اور اسکے علاوہ بھی دادا کے اچھے کاموں کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے ۔کے ڈی آفس کا کام کاج شروع کرتے ہوئے حاجی شیخ عقیل نے اپنی خدمات جاری کردی ہے اور بتایا کہ مرحوم شیخ خلیل دادا ہمیشہ ایک گٹ غریبوں کیلئے رکھتے تھے اور غریبوں کی خواہش پر ہی اس مرتبہ بھی 900 سے زائد پلاٹ پر مشتمل ایک گٹ انہوں نے جاری کیا تھا جسے ہم آگے بھی برقرار رکھیں گے ۔
حاجی عقیل شیخ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ جس طرح خلیل دادا نے کاروباری سطح پر اپنی خدمات انجام دی ہیں ہم بھی اسے اسی طرح کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ خریدی کے معاملے پر عوام فکر نہ کریں ۔ہر ایک کیساتھ کاروباری معاملہ حسن و سلوک کیساتھ رکھا جائے گا ۔جن لوگوں سے کاروبار جاری ہے وہ آگے بھی جاری رہیگا انہیں خریدی دی جائے گی ۔عوام اور گاہکوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح پلاٹ کے کام جاری تھے ویسے ہی جاری رہیں گے۔عقیل شیخ نے کہا کہ کے ڈی آفس کے پورے اسٹاف ممبران کے ساتھ مرحوم شیخ خلیل دادا کے کام کاج کو دوبارہ شروع کردیا گیا ہے ۔
اس موقع پر آج کے ڈی آفس میں عقیل شیخ کے ہمراہ نثار ماموں، احسان شیخ، رضوان شیخ ،فرحان شیخ اور سابق ایم ایل اے آصف شیخ سمیت دیگر افراد موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com