شیو سینا کے بعد اب کانگریس کے پانچ ایم ایل ایز بھی ناٹ ریچیبل، گھروں پر بھی موجود نہیں، تلاش جاری
ممبئی : 21 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) شیو سینا میں اندرونی بغاوت کرنے والے ایم ایل اے کے بعد اور ان ایم ایل ایز کے سورت جانے کے بعد اب یہ بات سامنے آرہی ہے کہ کانگریس کے کچھ ایم ایل اے بھی ناٹ ریچیبل ہوگئے ہیں ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چار سے پانچ ایم ایل ایز ہیں جنکے موبائل فون بند ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہورہا ہے ۔ان میں تین ودربھ اور دو مراٹھواڑہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
شیوسینا کی بغاوت نے کانگریس کو چوکنا کر دیا ہے اور جن ایم ایل اے کے موبائل بند ہیں ان سے ان کے گھروں کے لینڈ لائن فون پر رابطہ کیا گیا ہے، انکے فون بند ہیں اور انکا موبائل پہنچ سے باہر بتا رہا ہے۔ کانگریس لیڈر پریشان ہیں کہ متعلقہ ایم ایل ایز کہیں سورت تو نہیں چلے گئے ہیں؟ یا آیا وہ کانگریس ایم ایل ایز بی جے پی کے رابطہ میں تو نہیں آگئے ہیں؟۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com