دیویندر فرنویس کا ماسٹر اسٹروک، ایکناتھ شندے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ہونگے، شام میں تقریب حلف
ممبئی : 30 جون(بیباک نیوز اپڈیٹ) بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی لیڈر و سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے آج ماسٹر اسٹروک لگاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایکناتھ شندے مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔
فڑنویس نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایکناتھ شندے آج شام ساڑھے 7 بجے بطور چیف منسٹر حلف لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تقریب حلف برداری میں شیو سینا و بی جے پی کے لیڈران و ایم ایل ایز موجود ہونگے ۔ دیویندر فڑنویس کے اس اعلان نے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ دیویندر فڑنویس خود کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق دیویندر فڑنویس نے کہا کہ وہ خود کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے۔ بلکہ بی جے پی ایکناتھ شندے کے گروپ کی حمایت کرے گی ۔خیال رہے کہ ایکناتھ شندے کو وزیر اعلیٰ بنانے کی پیش کش این سی پی چیف شرد پوار نے ادھو ٹھاکرے کے ذریعے کی تھی لیکن شندے نہیں مانے اور شرد پوار کے اسی ماسٹر اسٹروک کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر دیویندر فرنویس نے کھیل کر ایکناتھ شندے کو وزیر اعلیٰ کے طور پر پر اعلان کردیا ہے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com