خبر دار! واٹس ایپ پر پولس کی کڑی نظر ، مالیگاؤں پولس انتظامیہ کی جانب سے واٹس ایپ یوزرس و گروپ ایڈمن کیلئے اہم اطلاع


خبر دار! واٹس ایپ پر پولس کی کڑی نظر ، مالیگاؤں پولس انتظامیہ کی جانب سے واٹس ایپ یوزرس و گروپ ایڈمن کیلئے اہم اطلاع 



مالیگاؤں : 28 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ)شہریان مالیگاؤں باالخصوص واٹس ایپ یوزرس اور گروپ ایڈمن کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنے واٹس ایپ کا استعمال احتیاط سے کریں ۔اپنی ذات سے کسی کی دل آزاری یا قانون کی خلاف ورزی نہ ہوسکے اسکا دھیان رکھا جائے ۔اسطرح کی اطلاع شہریان کے نام مالیگاؤں پولس انتظامیہ نے جاری کی ہے ۔


انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے عوام سوشل میڈیا کا استعمال کریں ۔کسی دوسرے شہر یا ریاست کے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ضرب لگانے والے پیغامات مالیگاؤں شہر کے واٹس ایپ گروپ میں شیئر نہ کریں ۔پولس انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بیرونی ریاست کے دل آزار ویڈیوز اور آڈیو کلپ وائرل نہ کریں ۔


سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے پولس انتظامیہ نے حفظ ماتقدم کے طور پر مذکور اپیل جاری کرتے ہوئے کہا کہ شوسل میڈیا پر مالیگاؤں پولس کیساتھ ساتھ سائبر پولس بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔لہذا شہریان واٹس ایپ پر قابل اعتراض پوسٹ شیئر کرنے سے گریز کریں اور گروپ ایڈمن سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے اپنے گروپ کو اونلی ایڈمن موڈ کرلیں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے