مہاراشٹر سیاسی بحران : ادھو حکومت اقلیت میں ہونے دیویندر فرنویس کا دعویٰ، فلور ٹیسٹ کرنے گورنر سے مطالبہ
ممبئی : 28جون(بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر سیاسی بحران پر روز نئے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں ۔سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے راج بھون میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے مہاوکاس اگھاڑی سرکار سے فلور ٹیسٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھر 8 آزاد ایم ایل ایز نے سرکاری ای میل آئی ڈی سے گورنر کو ای میل بھیج کر فوری فلور ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس نے گورنر سے بھی یہی مطالبہ دہرایا ہے ۔گورنر سے ملاقات کے بعد دیویندر فڑنویس نے کہا کہ آج ہم نے گورنر کو بتایا ہے کہ ریاست میں جو صورتحال نظر آرہی ہے، اس میں 39 ایم ایل ایز شیوسینا کے باہر ہیں اور یہ واضح ہے کہ وہ حکومت میں نہیں رہنا چاہتے ہیں۔
فڑنویس نے گورنر سے کہا ہے کہ حکومت اقلیت میں نظر آتی ہے اس لتے فوری حکم دیں کہ وزیراعلیٰ فلور ٹیسٹ میں اکثریت ثابت کریں ۔دیویندر فڑنویس کے علاوہ گورنر سے ملنے گئے وفد میں چندرکانت پاٹل، آشیش شیلاری، پروین دریکر، گریش مہاجن اور شری کانت بھارتیہ شامل ہیں۔ اس سے پہلے دیویندر فڑنویس نے آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا سے بھی ملاقات کی ۔ اس کے بعد وہ فوراً ممبئی واپس آگئے۔
وہیں دوسری طرف وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ایک مرتبہ پھر باغی ممبران اسمبلی سے جذباتی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے باغی ممبران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی دیر نہیں ہوئی ہے، اس لئے وہ واپس آجائیں اور مل بیٹھ کر بات کریں ۔ ادھو ٹھاکرے کے ذریعہ جاری کئے گئے آفیشیل بیان میں باغی ممبران اسمبلی سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ شیوسینا نے جو آپ کو عزت و احترام دیا ہے، وہ کہیں اور نہیں مل سکتا ۔ سامنے آکر بیٹھیں اور بات کریں تو معاملہ حل ہوگا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com