عمران پرتاپ گڑھی کی مخالفت، کانگریس پارٹی کی مذمت ،باہر کے امیدوار کو مجلس کسی طرح کی مدد نہیں کریگی :ڈاکٹر فاروق شاہ



عمران پرتاپ گڑھی کی مخالفت، کانگریس پارٹی کی مذمت ،باہر کے امیدوار کو مجلس کسی طرح کی مدد نہیں کریگی :ڈاکٹر فاروق شاہ



مالیگاؤں : 5 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ)راجیہ سبھا چناؤ کیلئے کانگریس پارٹی نے مہاراشٹر سے یوپی کے اقلیتی سیل کے قومی ترجمان عمران پرتاپ گڑھی کو نمائندگی دی ہے جس پر ایک طرف خود مہاراشٹر کانگریس پارٹی میں عمران پرتاپ گڑھی کی امیدواری کو لیکر جہاں تنازعہ کھڑا ہوا ہے وہیں اب مہاراشٹر میں مجلس اتحاد المسلمین نے بھی عمران پرتاپ گڑھی کی امیدواری پر اعتراض ظاہر کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دھولیہ کے مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ نے نجی نیوز چینل زی چوبیس تاس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ باہر سے آنے والے امیدوار ہمیں قبول نہیں، ہم کانگریس پارٹی کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں ۔ڈاکٹر فاروق شاہ نے یہ بھی کہا کہ عمران پرتاپ گڑھی کی امیدواری کی ہم پر زور الفاظ میں مخالفت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا چناؤ کے کانگریسی امیدوار کی مجلس اتحاد المسلمین کسی طرح سے کوئی مدد نہیں کریگی ۔

ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ کے بیان پر کانگریس کی مصیبت بڑھ گئی ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا کانگریس پارٹی عمران پرتاپ گڑھی کی جیت کیلئے کیا داؤ کھیل سکتی ہیں اس پر سیاسی ماہرین کی نظریں لگی ہوئی ہیں ۔تاہم مجلس رکن اسمبلی فاروق شاہ کے بیان پر کانگریس پارٹی کا کیا رد عمل آتا ہے یہ بھی دیکھنا اہم ہوگا ۔خیال رہے کہ 9 جون کو راجیہ سبھا کے چناؤ ہونگے ایک طرف مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی سیکولر پارٹیوں کے اتحاد سے اپنے امیدواروں کو کامیاب کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہیں تو وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی بھی کامیابی کیلئے ہر داؤ کھیلنے پر آمادہ نظر آرہی ہیں ۔بہر حال چناؤ بڑا دلچسپ ہوتا نظر آرہا ہے اور اس میں کانگریس کی مصیبت بڑھتی جارہی ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے