مہاراشٹر : سینا پتی شاہی محل سے باہر، ادھو ٹھاکرے نے اپنے خاندان کے ساتھ سرکاری رہائش گاہ ورشا بنگلہ کو خالی کیا
ورشا بنگلہ سے ماتو شری تک ادھو ٹھاکرے سے اظہار ہمدردی جتانے جگہ جگہ شیو سینکوں نے کیا طاقت کا مظاہرہ ، 9 کلو میٹر تک شیو سینکوں کا اژدھام، ادھو ٹھاکرے انگار ہے باقی سب بھنگار ہے جیسے فلک شگاف نعروں سے ممبئی گونج اٹھی
ممبئی : 22 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) ادھو ٹھاکرے انگار ہے باقی سب بھنگار ہے، ادھو ٹھاکرے آگے بڑھو ہم تمھارے ساتھ ہیں، شیو سینا زندہ بعد جیسے فلک شگاف نعروں سے ممبئی کی سڑکیں رات کی تاریکی میں دہہل گئی ۔ایک طرف پورا مہاراشٹر سیاسی طور پر دہہل گیا ہے اس لئے کہ شیو سینا کے باغی ایم ایل ایز کی سینا ادھر نئی حکومت بنانے کی کوشش میں مصروف ہوگئی ہیں تو دوسری طرف سینا پتی ادھو ٹھاکرے شاہی محل ورشا بنگلہ کو خالی کرکے ماتو شری کی طرف روانہ ہوئے ۔راستے میں تقریبا 9 کلو میٹر تک شیو سینا کے ورکروں کا اژدھام سڑکوں پر نظر آیا ۔یہاں شیو سینا کے ورکروں نے ادھو ٹھاکرے کیساتھ محبت اور ہمدردی کی تاریخی مثال قائم کی ہے ۔تقریبا تین گھنٹوں تک ادھو ٹھاکرے کا قافلہ سرکاری رہائش گاہ ورشا بنگلہ سے نکل کر ماتو شری کے راستے میں چلتا رہا ۔رات تقریبا گیارہ بجے یہ قافلہ ادھو ٹھاکرے کے ذاتی مکان ماتو شری پہنچا ۔یہاں بھی تا حد نظر شیو سینا کے ورکروں کی کثیر تعداد نظر آئی جو اپنے لیڈر کے انتظار میں گھنٹوں سڑکوں پر کھڑی رہیں ۔ورکروں نے ادھو ٹھاکرے سے ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شیو سینا کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی کی۔
ادھر رات ساڑھے 8 بجے کے قریب ادھو ٹھاکرے نے سرکاری رہائش گاہ ورشا کو خالی کیا اور اپنی کار کے ذریعے ماتو شری کی طرف روانہ ہوئے ۔وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کیساتھ انکی اہلیہ رشمی ٹھاکرے، بیٹا ادتیہ ٹھاکرے بھی موجود تھے ۔تینوں ایک ہی کار میں بیٹھ کر ورشا بنگلہ سے نکل کر موتو شری کی طرف روانہ ہوئے ۔یہاں بھی عوام کا جم غفیر ادھو ٹھاکرے کی حمایت میں موجود تھا ۔ادھو ٹھاکرے نے ورشا بنگلہ سے اپنا سامان بھی خالی کروایا ہے ۔ماتو شری پہنچتے ہی ادھو ٹھاکرے اور عوام جذباتی ہوگئے ۔رات دیر گئے یہاں ہزاروں کی تعداد میں شیو سینکوں نے اپنی طاقت کر مثالی نمونہ پیش کیا ۔ہر طرف شیو سینا ورکروں کی تعداد نظر آرہی تھی جو اپنے لیڈر سے ہمدردی کا مظاہرہ کررہے تھے ۔شیو سینا نے ممبئی میں باالخصوص ماتو شری کے اطراف میں طاقت کا مظاہرہ کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com