این سی پی ممبران اسمبلی و لیڈران کی شرد پوار کے مکان سلور اوک پر میٹنگ ، ادھو ٹھاکرے کو ہر ممکن حمایت کا اعلان :جینت پاٹل


این سی پی ممبران اسمبلی و لیڈران کی شرد پوار کے مکان سلور اوک پر میٹنگ ، ادھو ٹھاکرے کو ہر ممکن حمایت کا اعلان :جینت پاٹل 




ممبئی : 23 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میں جاری سیاسی ہلچل کے پس منظر میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈران نے آج شرد پوار کے مکان سلور اوک میں ایک اہم میٹنگ کی۔ این سی پی صدر شرد پوار کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں این سی پی کی آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی۔ این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے کہا کہ وہ مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی حمایت کرتے ہیں۔جینت پاٹل نے یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ریاست میں مہاوکاس اگھاڑی کی حکومت قائم رہے۔ پاٹل نے یہ بھی بتایا کہ ریاست کی صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے آج (جمعرات) شام تمام این سی پی ایم ایل ایز کی دوبارہ میٹنگ بلائی گئی ہے۔


 اسطرح کی اطلاع این سی پی میٹنگ کے بعد جینت پاٹل نے میڈیا سے بات چیت میں کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا، ہمارا کردار ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی حکومت کو برقرار رکھنا ہے۔ ہم اس بحران میں ادھو ٹھاکرے کے ساتھ ہیں۔ ہم ان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرد پوار، سپریا سولے اور میں نے بدھ کو وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی۔ اس وقت شرد پوار نے ان سے کہا کہ اس بحران میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ اس لیے این سی پی آخری دم تک اس حکومت کو بچانے کی کوشش کرے گی۔


جینت پاٹل نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ مہاراشٹر کے باہر سے شیو سینا کے ایم ایل اے واپس آئیں گے اور اپنی پارٹی کے لیے دوبارہ کام کریں گے .جب وہ واپس آئیں گے تو تصویر واضح ہو جائے گی .لیکن ہم ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی حکومت کی مکمل حمایت کریں گے۔اپوزیشن میں بیٹھنے کے لیے تیار رہنے کا اشارہ جینت پاٹل نے دیا کہ اگر وقت آئے تو این سی پی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمت نہیں ہارے ہیں اور لگتا ہے کہ ادھو ٹھاکرے کی سرکار باقی رہے گی ایسی امید ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے