بہت جلد تمام سرمایہ کاروں کی امانت ادا ہوجائے گی، ہیرا گروپ آف کمپنیز کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا پختہ بیان


بہت جلد تمام سرمایہ کاروں کی امانت ادا ہوجائے گی 

ہیرا گروپ آف کمپنیز کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا پختہ بیان


نئی دہلی : 12 جون ( پریس ریلیز) ہیرا گروپ آف کمپنیز کی سی ای او اور کئی سیاسی وملی تنظیموں کی بانیہ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنے ایک بیان میں اس بات کا پر عزم طور پر عہد دہرا ہے کہ چند ایک مہینوں کے اندر کمپنی میں سرکایہ کاری کئے ہوئے تمام سرمایہ کاروں کے امانتوں کی ادائیگی ہو جائے گی۔ ان شاءاللہ۔ اس بات کی جانکاری مطیع الرحمن عزیز نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ اس بات کے لئے پرعزم ہیں کہ بہت جلد کمپنی میں صبر اور شکر کے ساتھ بنے رہنے والے سرمایہ کاروں کی رقومات کی ادائیگی ہو جائے گی، بلکہ روز بروز سیکڑوں لوگوں کی امانتیں جا رہی ہیں، جس کے لئے ہم اللہ رب العالمین کے جس قدر احسانمند رہیں کم ہے ، اور اس کامیابی کے لئے ہم اللہ رب العالمین کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔
مطیع الرحمن عزیز نے مزید بتایا کہ ہیرا گروپ آف کمپنیز دنیا اور خصوصا ہندستان کی وہ واحد کمپنی ہے جس نے اپنے سرمایہ کاروں کو اتنی بڑی سازش اور مشقت کے بعد بھی تنہا نہیں چھوڑا۔ جب کہ ملک کی دیگر کمپنیوں نے خود کو دیوالیہ اعلان کرکے اپنی عافیت چاہی۔ لیکن عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے ہر اس سازش اور سختی و امتحان کو قبول کیا جس کو انتظامیہ اور سرکش لوگوں نے لاگو کیا تھا۔ اور یہ بات قابل تعریف ہے کہ سرمایہ کاروں کے امانتوں کو بچانے کے لئے سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے خود کو حراست کے ڈھائی سال تک امتحان کی بھٹی میں جھونکے رکھا۔ جس کا خاص مقصد اور غرض محض اتنا تھا کہ خائن افراد سی ای او کو دبا اور کچل کر لوگوں کی امانتوں اور پراپرٹیز کو اونے پونے داموں کے بدلے قبضہ کر عیش کرنا چاہتے تھے۔

یہ بات قابل تعریف ہے کہ لاکھ دھمکیوں اور سازشوں کے بعد بھی عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنی پر تعیش زندگی کو قربان کرتے ہوئے اپنے سرمایہ کاروں کی امانتوں کی حفاظت کے لئے خود کو قید وبند کی صعوبتوں سے گزارنا گوارہ کیا۔ جب کہ تاریخ میں اس طرح کی دوسری کوئی مثال نہیں ملتی۔ اب جب کہ ڈھائی سال کی مشقت کے بعد قانونی لڑائی لڑتے ہوئے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنی کمپنی اور خود کے لئے انصاف حاصل کیا تو اس بات کے عہد وپیمان کو پورا کرنے کی طرف توجہ کی کہ لوگوں کی امانتیں جلد از جلد انہیں ادا کر دی جائیںگی۔ لیکن ان ڈھائی سال کی صعوبتوں کے راستے سے گزارنے کے بعد بھی سازش کاروں کو قرار نہیں آیا اور قبضہ میں لئے گئے ڈیوائسز اور ڈیٹا سرور کو واپس نہ کیا۔ جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے امانتوں کو واپس دینے کے کام میں تاخیر ہوا۔

جعل ساز سرکاری محکموں کے ذریعہ نہ صرف سازشی کام سرزد ہوئے بلکہ ہیرا گروپ آف کمپنیز کو توڑنے اور مسمار و برباد کرنے کی ہر ممکن ترین کوشش کی گئی۔ پہلے گرفتاری اور تمام دفاتر پر تالے لگانے کے بعد کمپنی کے کمپیوٹر اور ڈیٹا سرور وغیرہ کو دہشت پسند سرکاری عملہ نے کاٹ اور نوچ کر اٹھا لے گئے۔ سپریم کورٹ کے آدھے درجن بار حکم دینے کے باوجود ابھی تک کمپنی کو سرور اور ڈیوائسز نہیں دیا گیا۔ جس کی وجہ سے ڈیٹا اور تمام طرح کے ریکارڈ ناپید سے ہو گئے ہیں۔ لیکن اس سب کے باوجود دورانِ گرفتاری لوگوں کی امانتیں مختلف ذرائع سے دینا، اور رہائی کے بعد لوگوں کوبغیر ڈیٹا کے پیسے کی ادائیگی اور اب چند مہینوں میں تمام لوگوں کی امانتیں مکمل طور پر ادا ہوجانے کا دعوی لائق ستائش اور قابل تعریف ہے۔ اللہ تعالیٰ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی ادائیگی اس نیک نیت اور کوشش میں کامیابی وسرخروئی عنایت فرمائے۔ آمین



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے