ہارون انصاری اسپتال میں شجر کاری، 23 خواتین و 23 بزرگوں کا استقبال، آصف شیخ کی سرپرستی میں این سی پی کی 23 ویں یوم تاسیس کے موقع پر تینوں پروگرام کامیاب


ہارون انصاری اسپتال میں شجر کاری، 23 خواتین و 23 بزرگوں کا استقبال، آصف شیخ کی سرپرستی میں این سی پی کی 23 ویں یوم تاسیس کے موقع پر تینوں پروگرام کامیاب 




مالیگاؤں :12 جون (پریس ریلیز) 10 جون بروز جمعہ کو راشٹروادی کانگریس پارٹی کی بنیاد رکھے پورے 23 سال مکمل ہوچکے ہیں ان 23 سالوں میں راشٹروادی کانگریس پارٹی نے عوام کے لئے بہت سارے تعمیری، فلاحی و سماجی کام کئے ہیں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر و ممبر آف پارلیمنٹ شرد چندر پوار صاحب کا ہمیشہ سے یہ عزم رہا ہیکہ 80 فی صد سماجی کام اور 20 فی صد سیاست کی جائے اور راشٹروادی کانگریس پارٹی یہی کرتے ہوئے جوش و خروش کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے آج اس موقع پر مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر آصف شیخ رشید کی قیادت میں ہارون انصاری اسپتال میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے عہدیداران و مہیلا سیل کی موجودگی میں شجر کاری پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔

یہاں پارٹی کی جانب سے شیخ آصف و ورکروں کے ہاتھوں شجر لگائے گئے اور خوشگوار مالیگاؤں کا پیغام دیا گیا ۔ہارون انصاری اسپتال میں شجر کاری پروگرام میں این سی پی کے اعجاز عمر، آنند بھونسلے ،ایڈوکیٹ ہدایت اللہ ،ریاض علی ،نعیم مرزا، شکیل بیگ، عاصم راکی، اسلم انصاری، شکیل شاہ، منموہن شیواڑے، ندیم پھنی والا، عتیق باغبان، ایوب لیڈر، غوث ممبر، شفیق باکسر، غازی مظفر، یاسمین سید، صبا، شاہینہ انصاری وغیرہ موجود تھیں ۔

اسکے علاوہ عصر کی نماز کے بعد گلشیر نگر میں ریاض علی، عبدالقیوم، مجاھد ساگر ،کامران شیخ، اظہر شیخ و جیند عالم وغیرہ نے این سی پی کی جانب سے شیخ آصف کی سربراہی میں 23 خواتین کا استقبال کرتے ہوئے انہیں تحائف سے نوازا اور شرد پوار و راشٹروادی کانگریس پارٹی کے کارہائے نمایاں بیان کیا ۔اسی طرح بعد نماز مغرب سیلانی چوک شبیر نگر میں تیسرے پروگرام میں 23 بزرگ شہریوں کا استقبال کرتے ہوئے انہیں بھی تحائف پیش کئے گئے اور این سی پی کہ کارگزاری بیان کی گئی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے