کیمپ اور کسمبا روڈ پر آباد 200 سے زائد ناجائز تجاؤزات صاف کئے گئے ، کارپوریشن کی کارروائی جاری
فتح میدان سے پوار واڑی تک اور مشاورت چوک سے خانقاہ اشرفیہ تک روڈ کو ناجائز تجاؤزات سے پاک کیا جائے گا
مالیگاؤں : 20 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) میونسپل کارپوریشن شہر کی تمام سڑکوں، گٹروں، نالوں اور خالی اراضی پر قائم ناجائز تجاوزات ہٹانے کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔ دو دن پہلے میونسپل انتظامیہ نے اس جگہ پر تجاوزات کرنے والے افراد، کاروباری اداروں اور رہائشیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ کارپوریشن کی کارروائی سے قبل پبلک نوٹس کی اشاعت سے 48 گھنٹوں کے اندر اندر از خود ہٹا دیں۔ اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بھالچندر گوساوی، ایڈیشنل کمشنر گنیش گری، ڈپٹی کمشنر (ترقی) ستیش دیگے، اسسٹنٹ کمشنر (تجاوزات) سنیل کھڑکے کی رہنمائی میں دو الگ الگ اسکواڈ تشکیل دیے گئے ہیں۔ تجاوزات کے خاتمے کی مہم کیلئے ایک دستہ وارڈ کمیٹی نمبر 1 اور ، 02 میں کارروائی کررہا ہے اور دوسرا دستہ وارڈ کمیٹی نمبر 03,04 کے لیے کام کرے گا۔ دونوں اسکواڈز میں 25 افسران و عملہ کو شامل کیا گیا ہے اور اسی مناسبت سے افسران و عملہ کا تقرر کیا گیا ہے۔ مہم کے لیے 02 جے سی بی بھی۔ اور 02 تجاوزات گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔
وارڈ کمیٹی نمبر 2 اور 3 کے ذریعے نئے بس اسٹینڈ سے کریم ناکہ تک سڑک پر کئے گئے ناجائز تجاؤزات،گٹروں پر سلیب اور دیگر تجاوزات کئے گئے تھے ان تجاوزات کو روڈ سے صاف کیا گیا، اس موقع پر تقریباً 215 تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔
اس کے علاوہ وارڈ نمبر 1 کے علاقہ میں نثار ہوٹل کے سامنے امیش لوہارکر کی غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیا گیا۔ اس آپریشن میں کچھ تجاوزات کرنے والوں کے تجاوزات کا سامان وغیرہ ضبط کر لیا گیا۔ تاہم تجاوزات کرنے والے افراد، کاروباری اداروں، مکینوں کو ایک بار پھر مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ خود اپنے تجاوزات ہٹائیں اور میونسپل انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ تمام متعلقہ افراد کی طرف سے یہ بات بھی ذہن نشین کر لی جائے کہ جو بھی شخص تجاوزات کے خاتمے کے اس عمل میں رخنہ کی کوشش کریگا یا رکاوٹ ڈالے گا اس کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے گی۔ اس آپریشن میں کارپوریشن کے وارڈ نمبر 2 کے وارڈ آفیسر شام بورکل ، انکروچمنٹ سپرنٹنڈنٹ شام کمبلے، تمام بٹ مقادم اور انکروچمنٹ پٹرول اسکواڈ عملہ موجود تھا۔
کارپوریشن کی جانب سے جاری کارروائیوں کی جہاں ستائش کی جارہی ہیں تو وہیں دوسری جانب یہ بھی مطالبہ کیا جارہا ہے کہ مشرقی اقبال روڈ جو فتح میدان سے گذرتی ہوئی پوار واڑی بریج تکمیل جاتی ہیں پر آباد ناجائز تجاؤزات صاف کئے جائیں، بقرعید کی آمد آمد ہے، اس روڈ پر قبرستان آباد ہے، راستے ہوکر ہزاروں طلباء اسکول جاتے ہیں اس لئے اس روڈ کا اتی کرمن صاف کرنا ضروری ہے ۔اسی طرح مشاورت چوک سے خانقاہ اشرفیہ تک مولانا ابوالکلام آزاد روڈ پر آباد اتی کرمن کو بھی صاف کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔وہیں کارپوریشن نے شہر بھر کے اپنے راستوں پر آبادی ناجائز تجاؤزات کو صاف کرنے کی مہم جارہی کردی ہے اور ممکن ہے ایک دو روز میں ان سڑکوں کا نمبر بھی آجائے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com