ٹی ای ٹی امتحان گھوٹالہ کے مرکزی ملزم تکارام سوپے کی ضمانت منظور
پونہ : 31 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) ٹی ای ٹی امتحان گھوٹالے کے اہم ملزم تکارام سوپے کو بدعنوانی کے الزامات میں پونہ سائبر پولس نے گرفتار کیا تھا ۔ ریاستی امتحانی کونسل کمشنر کے اس گھوٹالے میں ملوث ہونے سے ریاست میں ہلچل مچ گئی تھی۔ اب خبر یہ آئی ہے کہ مرکزی ملزم تکارام سوپے کو عدالت نے ضمانت دے دی ہے۔
پونہ پولیس نے اساتذہ کی بھرتی کیلئے لیا جانے والے ٹی ای ٹی امتحان گھوٹالہ کیس میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ 15 افراد کے خلاف 3,995 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ بھی دائر کی گئی تھی جن میں ملزم تکارام سوپے اور سکھ دیو ڈیرے شامل ہیں۔ پریتیش دیش مکھ کو اس کیس میں پہلے ہی ضمانت مل گئی تھی۔ اب اہم ملزم تکارام سوپے کو بھی ضمانت مل گئی ہے۔
دریں اثنا، پونے پولس کی سائبر کرائم برانچ 20-2019 میں اساتذہ کی بھرتی کے امتحان میں بدعنوانی کی تحقیقات کر رہی تھی۔ سافٹ ویئر کمپنی نے 16 ہزار 705 اہل امتحان دینے والے امیدواروں کے ڈیٹا کا تکنیکی تجزیہ اور ملزمان سے حاصل ڈیجیٹل شواہد کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی امتحان دینے والوں کی او ایم آر شیٹس کی جانچ پڑتال سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کل 7,880 نااہل امیدواروں کو کوالیفائی کرنے کے لیے ان کی بنیادی مارکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com