دلخراش سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک ، ایک شدید زخمی ، کار مکمل طور پر تباہ
مالیگاؤں پاسنگ کی کار ایولہ روڈ پر بھیانک سڑک حادثہ کا شکار
ناسک : 11 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) پونہ ۔اندور ہائی وے پر ان دنوں حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ناسک ضلع کے ایولہ شہر میں ایک افسوسناک کار حادثہ پیش آیا۔ اس خوفناک حادثے میں 4 نوجوانوں کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہو گئی۔ یہ حادثہ پونے اندور ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب ایولہ روڈ پر واقع انکواڑے شیوار سے گزر رہی تیز کار درخت سے ٹکرا گئی۔
اس حادثے میں پانچ مسافروں میں سے چار مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک مسافر شدید زخمی ہوگیا۔ یہ بھیانک واقعہ نصف شب کے قریب پیش آیا۔بتایا جاتا ہے کہ مالیگاؤں پاسنگ کی یہ کار جس کا نمبر MH 41V 7371 ہے شدید حادثے کا شکار ہو گئی ۔اسطرح کی معلومات میں ایولہ اور منماڑ انتظامیہ کی جانب سے موصول ہوئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اس حادثے میں توفیق شیخ، دنیش بھالے راؤ، پروین سکت اور گوکل ہیرے جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے۔ کار میں سوار پانچویں مسافر اجے وانکھیڑے شدید زخمی ہو گئے۔ اجے کا منماڑ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ابتدائی علاج چل رہا ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایولہ روڈ پر انکواڑے شیوار میں ایک کار درخت سے ٹکرا گئی۔ ادھر مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ اجے کی حالت تشویشناک ہے ۔ اسے مزید علاج کے لیے ناسک منتقل کر دیا گیا ہے۔یہ بھی بتایا گیا کہ تیز رفتار کار کے ڈرائیور نے کار پر قابو کھو دیا جس کے باعث کار درخت سے ٹکرا گئی اور اس حادثے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com