میونسپل کمشنر نے غیر حاضر نائب اور اسسٹنٹ کمشنروں سمیت 35 میونسپل افسران کو دیا شوکاز نوٹس ، 3 دنوں میں جواب داخل کرنے کا انتباہ
بھیونڈی : 10 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) میونسپل کمشنر سدھاکر دیشمکھ نے 62 ویں مہاراشٹر یوم تاسیس کے موقع پر یکم مئی کو پرچم کشائی کے پروگرام میں شرکت نہ کرنے پر مہاراشٹر سول سروس ڈسپلن اینڈ اپیل ایکٹ 1979 کی دفعہ 5 کے تحت سخت تادیبی کارروائی کی۔ میونسپل کارپوریشن کے 35 اہلکاروں کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں تین دن میں اپنی وضاحت دینے کو کہا گیا ہے۔ میونسپل کمشنر دیشمکھ کے اس اقدام سے میونسپل کارپوریشن ہیڈکوارٹر میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
معلوم ہو کہ یکم مئی بروز اتوار یوم مہاراشٹر کے موقع پر میئر پرتیبھا پاٹل نے میونسپل کمشنر سدھاکر دیشمکھ کی موجودگی میں پرچم کشائی کی۔ جس میں میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر نوتن کھڈے، چیف آڈیٹر شریکانت انارسے، چیف اکاؤنٹس اینڈ فائنانس آفیسر کرن تایدے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلانر اے آر یلمانے، سٹی انجینئر انچارج ایل پی گائیکواڑ، اسسٹنٹ کمشنر پریتی گاڈے، انورادھا بابر، اسسٹنٹ کمشنر (ایڈمنسٹریشن) نتن، انچارج ایگزیکٹو انجینئر بجلی محکمہ سنیل پاٹل، محکمہ پانی کی فراہمی کے ڈپٹی انجینئر سندیپ پٹنوار، لیبر ویلفیئر آفیسر سنتوش پرکاش توارے، میونسپل سکریٹری اور فائنانس آفیسر انیل پردھان، لائسنسنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ایشور ادپ، ٹیکس اسیسنگ آفیسر سدھیر گورو، سٹی ڈیولپمنٹ ہیڈ شکیب کھربے، محکمہ برنشی کے سربراہ راکیش وانکھیڈے، پیدائش اور موت کے رجسٹرار آرتی ڈکشٹ، سیکنڈری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ سوداگر شیکھرے، محکمہ پراویڈنٹ فنڈ کے سربراہ پرکاش راٹھور، محکمہ ایل بی ٹی کے سربراہ سمیر جاورے اور میونسپل کارپوریشن کے مختلف محکموں میں کام کرنے والے دیگر افراد اپرنا بھویر، اشونی پانڈو، کیلاش پاٹل، گورکھ ناتھ مہاترے، سریش گائیکواڑ، گوتم چوان، ایم آر لوکارے، جتیندر ہیڈاؤ، مسز دیپیکا ٹھاکرے، کلیانی چننے، اجے پاٹل، اجیت مہادک اور انیل ڈی جادھو سمیت کل 35 افسران غیر حاضر تھے۔ جن کو کمشنر نے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔
میونسپل کمشنر دیشمکھ نے ان آفیسران کو تین دنوں میں اپنا جواب داخل کرنے کا اعلان انتباہ دیا ہے کہ آیا اتنی بڑی تعداد میں یوم مہاراشٹر کے موقع پر ذمہ دار آفیسران کے غیر حاضر رہنے کی کیا وجہ ہے اور وہی کیوں حاضر نہیں ہوسکے؟ ۔کمشنر کے خلاف اس اقدام کیے ایک جانب ستائش کی جارہی ہیں تو دوسری جانب میونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر میں ہڑکم مچی ہوئی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com