25 ضلع پریشد اور 284 پنچایت سمیتیوں کے عام انتخابات کیلئے ابتدائی وارڈ حلقہ بندی کا پروگرام ظاہر
ممبئی : 6 مئی.(بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاستی الیکشن کمیشن کے خطوط 2 فروری 2022 اور سپریم کورٹ کے ایس ایل پی نمبر 1976/2021 کے مطابق سپریم کورٹ کے دیئے گئے مورخہ 4 مئی 2022 کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مورخہ 11 مارچ 2022 کو ایکٹ میں ترمیم ہونے سے پہلے کمیشن کو اس مرحلے سے کارروائی جاری رکھنی چاہیے۔یہ بھی کہا گیا کہ جہاں وارڈ کی تشکیل کا عمل 10 مارچ 2022 کو ہوا تھا۔ اسی مناسبت سے ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی کے وارڈوں کی تشکیل کے لیے درج ذیل کے کاموں کو مکمل کیا جا رہا ہے۔اسکے لئے تمام ضلع کلکٹر کو آرڈر جارہا کردیئے گئے ہیں ۔ان میں (ممبئی ممبئی مضافات، تھانے، پالگھر، دھولے، نندربار، اکولا، واشیم، بھنڈارا، گونڈیا اور ناگپور کو چھوڑ کر)باقی تمام کو حکم کی عمل آوری کرنا ضروری ہے ۔
اس ضمن میں مہاراشٹر اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے ایک مکتوب جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مندرجہ ذیل کاموں کے لئے اپنے دفتر میں وارڈوں کی تشکیل کے کام کو سنبھالنے والے افسر اور عملے کو درکار تمام دستاویزات کے ساتھ ساتھ مردم شماری کے اعداد و شمار، انتخابی محکمہ/حلقہ کے گاؤں کے حساب سے اعدادوشمار اور نقشے (سافٹ ایک کاپی کے ساتھ) دی گئی تاریخ کو دفتری اوقات کے دوران کمیشن کے دفتر میں موجود رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔ اسطرح کا ایک سرکاری مہاراشٹر کے ریاستی الیکشن محکمہ کے کمشنر اویناش سناس نے جاری کیا ہے ۔
اس مکتوب میں ریاستی چیف الیکشن کمشنر نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے تناظر میں یہ لیٹر جاری کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق
ضلع رائے گڑھ ، رتناگیری، سندھو درگ ناسک، جلگاؤں احمد نگر سگالی اضلاع کو چھ مئی تک ابتدائی وارڈ رچنا کے کاغذات تیار کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں اور پونہ، ستارا، شولاپور، بیڑ، عثمان آباد، لاتور، امراوتی، بلڈانہ ،ایوت محل، وردھا اضلاع کو 7 مئی تک ۔اسی طرح کولہا پور، اورنگ آباد ،جالنہ، پربھنی ، ہنگولی، ناندیڑ ،چندر پور اور گڈچرولی اضلاع کو 8 مئی تک ابتدائی وارڈ رچنا کے کاغذات تیار کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں ۔میونسپل انتظامیہ و کلکٹر کو ریاستی چیف الیکشن کے مکتوب جاری کئے گئے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com